Maktaba Wahhabi

176 - 559
ہے جب کہ ہمارا اس کے ساتھ کوئی خونی رشتہ نہیں ہے، کیا اس طرح کی عورت محرم کے بغیر عمرہ پر جا سکتی ہے؟ جواب: ہر مسلمان کا دل زیارت حرمین کے لیے بہت مچلتا ہے، ائمہ اسلام نے اس زیارت کے لیے درج ذیل پانچ شرائط بیان کی ہیں: ٭ اسلام ٭ بلوغت ٭ عقل ٭ حریت ٭ استطاعت استطاعت سے مراد اخراجات سفر ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وضاحت کی ہے مگر خواتین کے لیے ایک مزید شرط بھی ہے کہ زیارت حرمین کے اس مقدس سفر میں اس کا رفیق سفر اس کا خاوند یا کوئی محرم رشتے دار ہو، محرم کے بغیر ایک مسلمان خاتون کو سفر کرنے کی اجازت نہیں۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘[1] جب آپ نے یہ حکم سنایا تو حاضرین میں سے ایک شخص کھڑا ہو کر عرض کرنے لگا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیوی حج پر جانے کا پروگرام رکھتی ہے جب کہ میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھا جا چکا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔‘‘ یہ حدیث اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مسلمان خاتون کے لیے سفر حج میں کسی نہ کسی محرم کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی کو جہاد سے رخصت دے کر بیوی کے ساتھ حج کرنے کا حکم دیا۔ لیکن افسوس کہ ہمارے ہاں اس کے متعلق بھی لاپروائی پائی جاتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس تاکیدی حکم کا لحاظ نہیں رکھا جاتا اور جذبات سے مغلوب ہو کر جعلی طور پر کسی اجنبی کو اپنا ’’محرم‘‘ بنا کر حرمین کا سفر اختیار کیا جاتا ہے۔ کچھ حضرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پشین گوئی سے محرم کے بغیر سفر کرنے کا مسئلہ کشید کرتے ہیں، وہاں آپ نے صرف آئندہ ہونے والے ایک واقعہ کی خبر دی اور محرم کے بغیر سفر کرنے کا فتویٰ نہیں دیا۔ صورت مسؤلہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون محرم کے بغیر عمرہ پر نہیں جا سکتی۔ واللہ اعلم مقام تنعیم سے عمرہ کرنا سوال: کچھ لوگ عمرہ کرنے کے لیے جاتے ہیں اور عمرے سے فارغ ہونے کے بعد مقام تنعیم سے احرام باندھ کر دوبارہ عمرہ کرتے ہیں، ایسے عمرہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جواب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب حج کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آئیں تو آپ شرعی عذر کی بنا پر حج سے پہلے عمرہ نہ کر سکیں، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ لوگ حج اور عمرہ کر کے جا رہے ہیں جب کہ میں نے
Flag Counter