Maktaba Wahhabi

212 - 559
تراویح پڑھنے پر اصرار ہوتا ہے، اس سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول کیا تھا؟ اس کی وضاحت کریں۔ جواب: نماز تراویح کی تعداد کے متعلق فیصلہ کن حدیث درج ذیل ہیں۔ حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رمضان میں قیام اللیل کیسا ہوتا تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زائد نہیں پڑھا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت پڑھتے، ان کے خوبصورت اور لمبی ہونے کے متعلق تم مت پوچھو، پھر اسی کیفیت سے چار رکعت پڑھتے اس کے بعد تین رکعت پڑھتے۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک میں تین مرتبہ جماعت بھی کروائی، پھر فرضیت کے خطرے کے پیش نظر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت کا اہتمام ترک کر دیا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ان تین راتوں میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آٹھ رکعت پڑھائی او روتر بھی پڑھائے۔‘‘[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نماز تراویح با جماعت ادا کرنے کا اہتمام فرمایا جو آج تک جاری ہے۔[3] روایات میں اس بات کی صراحت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی سنت کے مطابق گیارہ رکعت پڑھانے کا اہتمام کیا تھا۔ چنانچہ سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کو گیارہ رکعت نماز تراویح پڑھانے کا حکم دیا تھا۔[4] معلوم ہوا کہ نماز تراویح کی اصل اور مسنون تعداد وتر کے علاوہ آٹھ رکعت ہیں، البتہ اگر کوئی شخص بغیر سنت سمجھے محض ادائیگی نوافل کے طور پر زیادہ پڑھنا چاہے تو وہ پڑھ سکتا ہے مگر وہ گیارہ رکعت کے علاوہ دیگر تعداد کو سنت قرار دینے پر اصرار نہ کرے۔ یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہم لوگ تراویح کی تعداد محل نزاع قرار دیتے ہیں لیکن ان کی کیفیت ادا کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جب کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قیام اللیل فرماتے تو آپ کی پنڈلیوں اور قدم پر ورم آ جاتا۔[5] اس بناء پر ہمیں تعداد تراویح کے ساتھ اس کی کیفیت ادا کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔ معتکف پر پابندیاں سوال: جب آدمی اعتکاف میں بیٹھ جاتا ہے تو اس پر کون کون سی پابندیاں عائد ہوتی ہیں اور کن کن کاموں کی اجازت
Flag Counter