Maktaba Wahhabi

492 - 559
﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰى اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَ الْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى فَمَنْ عُفِيَ لَهٗ مِنْ اَخِيْهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَيْهِ بِاِحْسَانٍ ذٰلِكَ تَخْفِيْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌ﴾[1] ’’اے ایمان والو! تم پر مقتولوں کا قصاص لینا فرض کیا گیا ہے۔ آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔ ہاں جس کسی کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معافی دے دی جائے تو اسے بھلائی کی اتباع کرنا چاہیے اور آسانی کے ساتھ دیت ادا کرنی چاہیے۔ تمہارے رب کی طرف سے یہ تخفیف اور رحمت ہے۔‘‘ اس تفصیل سے حقوق اللہ اور حقوق العباد معلوم کیے جا سکتے ہیں۔ واللہ اعلم! شوہر کے کہنے پر والدین سے قطع تعلقی سوال: میرے شوہر کا کسی بات پر میرے والد سے اختلاف ہوا۔ اب میرے شوہر میرے والد سے گفتگو نہیں کرتے، بلکہ مجھے بھی قطع تعلقی پر مجبور کرتے ہیں۔ کیا ایسی صورت میں مجھ پر اپنے شوہر کی اطاعت ضروری ہے؟ جواب: اللہ تعالیٰ نے گھر پر زندگی گزارنے کے لیے بیوی پر خاوند کو حاکم بنایا ہے، اس بناء پر ضروری ہے کہ خاوند کی اطاعت کی جائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ وَّ بِمَاۤ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ﴾[2] ’’مرد عورتوں پر حاکم ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے پر برتری دی ہے اور اس وجہ سے کہ مرد، عورتوں پر اپنا مال خرچ کرتے ہیں۔‘‘ اس اطاعت میں چند ایک اشیاء کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ مثلاً: ٭ بیوی کو خاوند کی اطاعت میں اللہ تعالیٰ سے اجرو ثواب حاصل ہوگا۔ ٭ مرد کو بھی چاہیے کہ وہ بیوی کے حقوق کا خیال رکھے اور حسن سلوک سے پیش آئے۔ ٭ خاوند کی اطاعت بھلے کاموں میں ہوگی، اللہ کی نافرمانی کی صورت میں اس کی اطاعت ضروری نہیں۔ اس بناء پر خاوند اگر ایسی بات کا حکم دیتا ہے جس کے ماننے میں اللہ کی نافرمانی ہوتی ہو توبیوی کو چاہیے کہ وہ اس بات کا انکار کر دے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں۔‘‘[3] ایسے حالات میں بیوی پر فرض ہے کہ وہ اچھے انداز سے اپنے خاوند کو سمجھائے کہ قطع تعلقی حرام ہے اور اس کے متعلق قرآن و حدیث میں سخت وعید آئی ہے۔ دلائل کے ساتھ اس کی قباحت و شناعت کو بیان کرے، خاص طور پر والد سے قطع تعلقی
Flag Counter