Maktaba Wahhabi

537 - 559
بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور وہ حیوانات سے مشابہت کرتا پھرے۔ لیکن اگر حیوانات سے مشابہت نہیں ہوتی بلکہ محض رنگت کی تبدیلی مقصود ہے تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔[1] بہرحال عورتوں کے لیے اگرچہ نظر کے علاوہ دیگر ضروریات کے لیے ان کے استعمال کی گنجائش ہے بشرطیکہ اسراف اور ریاکاری مقصود نہ ہو۔ لیکن بہتر ہے کہ اس سے بھی اجتناب کیا جائے۔ واللہ اعلم! روحانی معالجوں کی حیثیت سوال: میرے والد گرامی ایک نفسیاتی مریض ہیں، ہم نے بہت علاج کرایا مگر افاقہ نہیں ہوا، ہمیں ایک عورت کے پاس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے جو اس قسم کے مریضوں کی تشخیص، مریض اور اس کی والدہ کا نام پوچھا کرتی ہے، کیا ہمیں اس کے پاس جانا چاہیے؟ جواب: انسان کو اپنی صحت سے پہلے اپنے ایمان کی فکر کرنا چاہیے۔ سوال میں ذکر کردہ عورت کے پاس بغرض تشخیص یا علاج جانا اپنے ایمان کو خیر باد کہنا ہے کیوں کہ اس کا تعلق ان کاہنوں سے ہے جو علم غیب کا دعویٰ کرتے ہیں اور علاج کرنے یا مرض بتانے کے لیے شیاطین سے کام لیتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم کے کاہنوں کے پاس جانے سے منع فرمایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’جو شخص کسی نجومی یا کاہن کے پاس آئے پھر اس کی بتائی ہوئی باتوں کی تصدیق کرے تو اس نے اس شریعت کا انکار کیا جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے۔‘‘[2] ایک دوسری روایت میں ہے کہ ایسے شخص کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ حسب ذیل ہیں: ’’جو شخص کسی نجومی کے پاس آئے اور اس سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کرے تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔[3] ان احادیث سے معلوم ہوا کہ ایسے لوگوں کے پاس جانا شرعاً جائز نہیں بلکہ ناگواری اور انکار واجب ہے۔ اس قسم کے ’’روحانی معالجوں‘‘ کی بات ماننا اور ان کی تصدیق کرنا بھی ناجائز ہے۔ (واللہ اعلم) موبائل میں گھنٹی کے بجائے قرآنی آیات کی آواز سوال: ہمارے ہاں کچھ موبائل ایسے ہیں کہ جب فون دوسرے سے ملایا جاتا ہے تو گھنٹی کے بجائے قرآنی آیات پڑھنے کی آواز آتی ہے، کیا موبائل میں قرآنی آیات داخل کی جا سکتی ہیں؟ جواب: موجودہ دور میں موبائل کی ایجاد انتہائی سود مند ہے، اس کا اہم فائدہ یہ ہے کہ انسان رابطے میں رہتا ہے، لیکن اس کے غلط استعمال نے ہمارے معاشرہ میں بہت سے مفاسد پھیلا دئیے ہیں۔ موبائل میں قرآنی آیات داخل کرنا درست نہیں
Flag Counter