Maktaba Wahhabi

114 - 358
عزم و صداقت سے اپنائیں۔ کثرت سے نوافل ادا کریں اور نفلی روزے رکھیں، ساتھ ہی ساتھ ذکر الٰہی، تلاوت قرآن پاک اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرمانے والا اور گناہوں کو معاف فرمانے والا ہے۔ …شیخ ابن جبرین… عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز استسقاء پڑھنا سوال 26: کیا عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز استسقاء پڑھنا جائز ہے؟ جواب: ہاں! عورتوں کا نماز استسقاء کے لیے گھر سے نکلنا جائز ہے، لیکن انہیں مردوں کے پیچھے رہنا چاہئے، وہ مردوں سے جس قدر بھی دور ہوں گی بہتر ہو گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا)(رواہ مسلم و ابوداؤد) ’’ عورتوں کی بہترین صف آخری ہے اور بدترین پہلی۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو حکم فرمایا کہ وہ نماز عید کے لیے گھر سے نکلیں تاکہ وہ خیر و بھلائی اور مسلمانوں کی دعاء میں شریک ہو سکیں۔ لہذا اگر کوئی عورت مسلمانوں کی دعاء میں شرکت اور حصول خیر کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی کے لیے جانا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن اس کا باپردہ ہونا ضروری ہے۔ ایک اہم بات جس کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ جب عورتیں مسجد میں نماز باجماعت کے لیے جاتی ہیں تو ان میں سے بعض خواتین صف کے پیچھے اکیلی ہی نماز پڑھنے لگ جاتی ہیں، جبکہ یہ خلاف سنت ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کی بھی صفیں ہوتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: (لا صلاة لمنفرد خلف الصف)(رواہ احمد و ابن ماجۃ) ’’ صف کے پیچھے اکیلے شخص کی نماز نہیں ہوتی۔‘‘ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… نماز مؤخر کرنے کا حکم سوال 27: جو شخص فجر کی نماز ظہر سے دو گھنٹے پہلے پڑھتا ہو اس کا کیا حکم ہے؟ معلوم رہے کہ وہ
Flag Counter