Maktaba Wahhabi

118 - 358
نماز حاجت اور نماز حفظ القرآن کی شرعی حیثیت سوال 33: میں نے نماز حاجت اور نماز حفظ القرآن کے بارے میں سن رکھا ہے، کیا شرع میں ان کا کوئی وجود ہے؟ جواب: یہ دونوں نمازیں غیر صحیح ہیں، نہ تو کوئی نماز حاجت ہے اور نہ نماز حفظ القرآن(شریعت میں ان کا کوئی وجود نہیں)۔ اس جیسی عبادات کے اثبات کے لیے شرعی دلیل کا ہونا ضروری ہے جو کہ ناپید ہے، بناء بریں یہ دونوں نمازیں غیر مشروع ہیں۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… نماز کا توڑنا سوال: مجھے دوران نماز یاد آیا کہ میں ناپاک(پلید)کپڑے میں نماز پڑھ رہی ہوں، کیا اس حالت میں مجھے نماز توڑ کر دوبارہ پڑھنا ہو گی؟ نیز وہ کون سے حالات ہیں جن میں نماز توڑنا جائز ہے؟ جواب: جس کسی کو دوران نماز معلوم ہوا کہ وہ نجاست اٹھائے ہوئے ہے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی اور اگر اسے نماز مکمل ہونے پر اس کا علم ہوا تو نماز درست ہو گی اور اس کا اعادہ ضروری نہیں ہو گا۔ اگر نمازی کو دوران نماز اس بات کا علم ہو جائے اور اس نجاست کا ازالہ فوری طور پر ممکن بھی ہو تو ایسا کر کے نماز مکمل کرے۔ وہ اس لیے کہ ایک دفعہ جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دوران نماز اس امر سے آگاہ کیا کہ آپ کے جوتوں میں نجاست لگی ہوئی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اتار دئیے اور اپنی پہلی(ادا شدہ)نماز کو باطل نہیں کیا، اسی طرح اگر اسے اپنی پگڑی میں نجاست کا علم ہوا اور اس نے اسے اتار پھینکا تو گزشتہ نماز پر بنا کرے گا اور اگر اسے ازالہ نجاست کے لیے زیادہ عمل کرنا پڑے مثلا قمیص یا شلوار اتارنے کی ضرورت ہو تو انہیں اتارنے کے بعد نئے سرے سے نماز پڑھے گا، اسی طرح اگر اسے یاد آیا کہ وہ بے وضوء نماز پڑھ رہا ہے، یا دوران نماز بے وضوء ہو گیا یا کسی اور وجہ سے نماز ٹوٹ گئی تو دوبارہ نماز پڑھے گا جیسے ہنسنا وغیرہ۔ …شیخ ابن جبرین…
Flag Counter