Maktaba Wahhabi

120 - 358
اور وقت بھی چار پانچ منٹ سے زیادہ نہیں گزرا، تو اس صورت میں وہ نماز مکمل کر کے سجدہ سہو کرے اور اگر اسے تقریبا نصف گھنٹہ بعد یا مسجد سے باہر نکل کر یاد آیا تو اس صورت میں نماز دوبارہ پڑھے رکعات کے درمیان عدم تسلسل کی وجہ سے پہلی نماز کالعدم ہو گی۔ …شیخ ابن جبرین… عورت کا نماز عید کے لیے جانا سوال 38: کیا عورت کا نماز عید کے لیے گھر سے باہر نکلنا جائز ہے؟ جواب: عیدین کی نماز کے لیے عورتوں کا گھر سے باہر جانا مشروع ہے، عورتوں کو اس کی خاص طور پر تاکید کی جائے۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ’’ ہمیں نماز عید کے لیے جانے کا حکم دیا جاتا تھا، یہاں تک کہ کنواری بچی اور حائضہ عورت کو بھی ساتھ لے جانے کا حکم تھا۔‘‘ وہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر تکبیرات پڑھیں اور ان کی دعاؤں میں شرکت کریں اور اس دن کے فیوض و برکات کی امید رکھیں۔ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کنواری دوشیزاؤں، باپردہ اور حائضہ عورتوں کو نماز عیدین کے مواقع پر گھروں سے باہر نکالتے۔ جہاں تک حائضہ عورتوں کا تعلق ہے تو وہ عید گاہ سے الگ رہ کر خیر و برکت اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شرکت کریں۔ اس پر ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو تو پھر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس کی بہن اسے اپنی چادر پہنا دے۔‘‘ واضح رہے کہ نماز عید کے لیے جاتے وقت عورتوں کو خوشبو اور فتنہ انگیز زیب و زینت سے اجتناب کرتے ہوئے انتہائی سادگی کے ساتھ مردوں سے الگ الگ رہنا چاہیے۔ …شیخ ابن جبرین… سجدۂ تلاوت ہر حالت میں جائز ہے سوال 39: کیا یہ درست ہے کہ مسلمان کو کافر کی نظربد نہیں لگتی۔ اس کی دلیل کیا ہے؟ کیا میں سجدۂ تلاوت عام حالات میں کر سکتی ہوں یعنی جسم اور سر ڈھانپے بغیر ہی؟ جواب:(1)یہ بات درست نہیں ہے بلکہ مسلمان کو، مسلمان کی طرح کافر کی نظربد بھی لگ سکتی ہے۔ کیونکہ نظربد کا لگنا برحق ہے۔
Flag Counter