Maktaba Wahhabi

184 - 358
ہے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ)(البخاری، کتاب الجھاد باب 149) ’’ جو شخص دین اسلام سے مرتد ہو جائے اسے قتل کر دو۔‘‘ …شیخ ابن جبرین… خاندان سے باہر شادی کرنا سوال 23: میرا ایک قریبی رشتے دار میرے لیے منگنی کا پیغام لایا، میں نے قبل ازیں سن رکھا تھا کہ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خاندان سے باہر شادی کرنا بہتر ہے، اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب: اس قاعدے کی طرف بعض علماء نے اشارہ کیا ہے اور جیسا کہ آپ نے کہا ان لوگوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ وراثت کا یقینا ایک اثر ہوتا ہے، اور انسانی تخلیق اور اخلاقیات میں وراثت ایک مؤثر عنصر ہے۔ صحیح بخاری، کتاب الطلاق میں ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری بیوی نے ایک سیاہ رنگ کے بچے کو جنم دیا ہے۔(وہ اس بات کی طرف اشارہ کرنا چاہتا تھا کہ اس کے والدین سفید رنگ کے ہیں وہ کالا کیسے ہو گیا شائد اس کی ماں کی کسی ناجائز حرکت کا دخل ہو؟)اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: (هَلْ لَكَ مِنْ إبِلٍ؟)’’ کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟‘‘ اس نے جوابا کہا:’’ ہاں‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (فَمَا ألْوَانُهَا؟)’’ ان کا رنگ کون سا ہے؟‘‘ اس نے کہا: ’’ سرخ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: (هَلْ فيها مِنْ أوْرَقَ؟)’’کیا ان میں کوئی خاکستری رنگ میں بھی ہے؟‘‘ اس نے کہا: ’’ ہاں‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: (فَأَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ؟)’’ انہیں یہ رنگ کہاں سے ملا؟‘‘ اس نے جواب دیا: شاید یہ کوئی رگ کھینچ لائی ہو، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (فَلَعَلَّ ابْنَكَ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ)’’ شائد تیرے اس بیٹے کو بھی کوئی رگ کھینچ لائی ہو۔‘‘ مذکورۂ بالا حدیث مبارکہ سے یہ معلوم ہوا کہ خاندانی وراثت کا اثر ضرور ہوتا ہے، اور اس
Flag Counter