Maktaba Wahhabi

289 - 358
اس عورت پر خاوند اور محرم رشتہ داروں کے علاوہ زینت کا ظاہر کرنا حرام ہے۔ …شیخ ابن جبرین… باروکہ(مصنوعی بال)استعمال کرنے اور خوبصورت بنانے کا حکم سوال 47: کیا عورت خاوند کے لیے باروکہ(مصنوعی بال)استعمال کر سکتی ہے اور کیا یہ عمل واصل اور متصل کی نہی کے تحت آتا ہے؟ جواب: باروکہ یعنی مصنوعی بالوں کا استعمال حرام ہے، اگرچہ یہ وصل نہیں ہے لیکن اس میں شمار ضرور ہوتا ہے۔ مصنوعی بال عورت کے سر کے بالوں کو اصل سے زیادہ لمبا کر کے دکھاتے ہیں، اس بناء پر وصل کے مشابہ ہوتے ہیں جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مصنوعی بال لگانے اور لگوانے والی دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ہاں اگر عورت کے سر پر بالکل بال نہ ہوں تو وہ یہ عیب چھپانے کے لیے مصنوعی بال استعمال کر سکتی ہے، اس لیے کہ عیب کو چھپانا جائز ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو سونے کی ناک لگانے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی جس کی ناک جنگ میں کٹ گئی تھی۔ مسئلے کی نوعیت اس سے بھی وسیع ہے۔ بناؤ سنگھار کے تمام مسائل اور اس سے متعلق دیگر تمام کاروائیاں مثلا ناک چھوٹا کرانا وغیرہ بھی داخل ہیں۔ تحسین و تجمیل عیوب کے ازالہ کا نام نہیں۔ اگر عیوب کا ازالہ مقصود ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، مثلا ٹیڑھی ناک سیدھی کی جا سکتی ہے۔ نشان دور کیا جا سکتا ہے اور اگر ایسا عمل ازالہ عیوب کے لیے نہیں بلکہ کسی اور مقصد کے لیے ہو مثلا سرمہ بھرنا یا چہرے کے بال نوچنا وغیرہ تو یہ ممنوع ہیں۔ مصنوعی بالوں کا استعمال اگرچہ خاوند کی اجازت اور اس کی مرضی سے ہو تب بھی حرام ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء میں کسی کی اجازت یا رضا غیر مفید ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… ماں کا چچا اور ماموں محرم رشتوں میں سے ہیں سوال 48: کیا عورت کے لیے اپنی ماں کے چچا اور ماموں یا باپ کے چچا اور ماموں کے سامنے چہرہ کھلا رکھنا جائز ہے؟ یعنی کیا یہ لوگ عورت کے محرم رشتے ہیں؟ مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ عورت ان کی فروع سے سمجھی جائے گی، جبکہ وہ عورت کی ماں یا باپ کے اصول ہیں۔ جواب: ہاں! کسی عورت کی ماں یا باپ کا حقیقی چچا یا ماں یا باپ کی طرف سے یا اسی طرح اس کا اپنا
Flag Counter