Maktaba Wahhabi

362 - 358
واجب القضاء روزوں کی موجودگی میں نفلی روزے مثلا یوم عرفہ کا روزہ رکھ سکتی ہے؟ جواب: رمضان المبارک کے روزوں کی جلد قضاء دینی چاہیے۔ قضاء سے پہلے نفلی روزے نہیں رکھنے چاہئیں۔ لیکن اگر وہ یوم عرفہ یا کوئی نفلی روزہ رکھے تو اس سے فرض ساقط نہیں ہو گا۔ اگر وہ اس نیت سے روزے رکھے کہ رمضان کے روزے اس کے ذمہ قرض ہیں تو روزے صحیح ہوں گے اور وہ ان شاءاللہ اجر کی مستحق ہو گی۔ …شیخ ابن جبرین… عورت کے مال میں خاوند کا تصرف کرنا سوال 70: کیا میرے خاوند کو اس بات پر اعتراض کا حق حاصل ہے کہ میں نے اپنی میراث اپنی ماں کو دے دی ہے؟ اور کیا اسے بیوی کے مال اور اس کی تنخواہ میں تصرف کا حق حاصل ہے؟ جواب: عورت اپنے مال کی مالک ہے اور وہ اس میں تصرف کا حق رکھتی ہے، اس سے کسی کو تحفہ دے سکتی ہے، صدقہ کر سکتی ہے اپنا قرض اتار سکتی ہے، اپنے کسی عزیز یا غیر عزیز جس سے بھی وہ چاہے اپنے کسی حق مثلا قرضہ یا وراثت سے دست بردار ہو سکتی ہے اس پر خاوند کو کسی بھی صورت میں اعتراض کا حق حاصل نہیں ہے۔ ہاں اس میں یہ ضرور ہے کہ عورت عاقلہ رشیدہ ہو، خاوند اس کی مرضی کے بغیر اس کے مال میں تصرف نہیں کر سکتا لیکن اگر عورت کوئی ایسا کام کرتی ہے جس سے مرد کے کسی حق کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو وہ اسے اس کام سے کسی شرط کے تحت روک سکتا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میاں بیوی اپنی اپنی تنخواہ ایک دوسرے کو تقسیم کرنے پر اتفاق کر لیں۔ خاوند اسے گھریلو کام کاج سے دستبرداری کی اجازت اور اسے لانے لیجانے کے عوض اس سے کچھ وصول کرے۔ …شیخ ابن جبرین… کیا میں اپنے سسر کی خدمت کر سکتی ہوں سوال 71: میں خاوند کے باپ کی خدمت بجا لاتی ہوں، میرے خاوند کے علاوہ اس کا کوئی نہیں، کیا اسے نہلانا اور اس کی دیگر خدمات بجا لانا میرے لیے درست ہے؟ جواب: آپ کا خاوند کے باپ کی خدمت کرنا ایک ایسا کام ہے جس کے لیے آپ شکریہ کی مستحق
Flag Counter