Maktaba Wahhabi

363 - 358
ہیں، کیونکہ یہ اس معمر شخص اور خاوند پر آپ کا احسان ہے۔ آپ شرمگاہ کے علاوہ اسے غسل بھی دے سکتی ہیں۔ اگر وہ شرم گاہ کو خود نہیں دھو سکتا تو آپ دستانے پہن کر اسے دھو سکتی ہیں تاکہ آپ کا ہاتھ براہ راست شرم گاہ سے مس نہ ہونے پائے۔ اسی طرح اس کی شرمگاہ کو دیکھنے سے بھی نگاہیں جھکا لیں، کیوں کہ خاوند کی شرم گاہ کے علاوہ آپ کے لیے کسی دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا جائز نہیں ہے اور یہی حکم خاوند کے لیے بھی ہے۔ …شیخ محمد بن صالح عثیمین… امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنا سوال 72: کیا انگریزی زبان یا دیگر علوم مثلا ریاضیات وغیرہ کے کورسسز میں ناجائز ذرائع استعمال کرنا جائز ہے؟ جواب: کسی بھی مضمون میں ناجائز استعمال کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ امتحان کا مقصد متعلقہ مضمون میں طالب علم کی صلاحیت کو جانچنا ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس میں سستی و کاہلی اور دھوکہ دہی کے مرتکب کام چور کو ایک محنتی شخص پر ترجیح دینا ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا)(رواہ مسلم، کتاب الایمان، حدیث 164) ’’ جو شخص ہم کو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘ یہاں(غش)کا لفظ ہر چیز کے لیے عام ہے۔ …شیخ ابن جبرین… بال کاٹنا سوال 73: عورت کا اپنے بال کاٹنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟ جواب: حنابلہ کے نزدیک عورت کا اپنے بال کاٹنا مکروہ ہے، ہاں ایسی کٹنگ جو مردوں کے بالوں سے مشابہہ ہو حرام ہے۔ اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَعَنَ النَّبيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ) (رواہ البخاری و کتاب اللباس باب 61)
Flag Counter