Maktaba Wahhabi

171 - 249
کیا متعدد بیوں میں عدل شرط ہے؟ سوال:… متعدد بیویوں کا کیا حکم ہے؟ کیا بیاہ میں عدل شرط ہے اگر یہ جائز ہے تو کیا شب بسری اور جماع میں مساوات کا عدل بھی اس میں شامل ہے؟ نیز اس شخص کا کیا حکم ہے جو متعدد بیویوں سے صرف تفاجر اور خوشحالی کا ارادہ رکھتا ہے۔ باوجودیکہ وہ عدل پر قدرت رکھتا ہے؟ (حمدان ۔ع۔ا) جواب:… تعدد ازواج سنت ہے جو شخص اس کی قوت رکھتا ہو اور اس سے اس کا ارادہ اپنی شرمگاہ کی عفت، نظر نیچے رکھنا، اولاد کی کثرت یا اس بنا پر امت کو جرات دلانا ہو۔ تاکہ لوگ ان چیزوں کو اختیار کر کے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے حلال کیا ہے، ان چیزوں سے بے نیاز ہو جائیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اور تاکہ لوگ امت اسلامیہ کی کثرت کے اسباب اپنائیں اور زمین میں اللہ کی عبادت کرنے والوں کی کثرت ہو یا ایسے ہی دوسرے پاکیزہ مقاصد ہیں۔ اور اس معاملہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ قول حجت ہے: ﴿وَ اِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰی فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِّنَ النِّسَآئِ مَثْنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَۃً اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ ذٰلِکَ اَدْنٰٓی اَلَّا تَعُوْلُوْا،﴾ ’’اور اگر تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو، تین تین یا چار چار ان نکاح کر لو اور اگر اس بات کا ڈر ہو کہ تم ان میں انصاف نہ کر سکو گے توپھر ایک ہی (کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس طرح تم بے انصافی سے بچ جاؤ گے۔‘‘(النساء: ۳) نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ﴾ ’’تمہارے لیے رسول اللہ کی پیروی بہترین روش ہے۔‘‘ (الاحزاب: ۲۱) اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد بیویاں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان عدل کرتے اور فرماتے: ((اللّٰھمَّ ھذا قسْمِی فیما امْلِکُ فلَا تَلُمْنِی فیما تَمْلِکُ ولا امْلِکُ)) ’’اے اللہ! یہ میری ان باتوں میں تقسیم ہے جن کی میں قدرت رکھتا ہوں اور جن باتوں کی قدرت تو رکھتا ہے میں نہیں رکھتا ان میں قصور وار نہ ٹھہرانا۔‘‘
Flag Counter