Maktaba Wahhabi

173 - 249
طلاق حرام قرار دینے کی قسم اور طلاق کا حکم سوال:… حرام قرار دینے کی قسم اور طلاق کا کیا حکم ہے؟ حتیٰ کہ ایسی قسم، حلف اٹھانے والے کی عادت بن جائے؟ (ن۔ ر۔ ن۔ الریاض) جواب:… کسی چیز کو حرام کرنے کی قسم اٹھانا جائز نہیں۔ خواہ کسی حرام کام کے متعلق کہے کہ میں یہ ضرور کروں گا۔ یا یوں کہے: مجھ پر حرام ہے اگر میں ایسا کروں، یا یوں کہے میں ایسا نہ کروں گا، کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰٓاََیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ﴾ ’’اے نبی! تم وہ چیز کیوں حرام کرتے ہو جسے اللہ نے تمہارے لیے حلال کیا ہے؟‘‘ (التحریم: ۱) نیز اپنی بیویوں سے ظہار کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا: ﴿وَاِِنَّہُمْ لَیَقُوْلُوْنَ مُنْکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا﴾ ’’اور یہ لوگ سخت ناپسندیدہ بات اور جھوٹ کہتے ہیں۔‘‘ (المجادلہ: ۲) اور اس لیے بھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے بغیر کسی کی قسم اٹھانے سے منع کیا اور فرمایا: ((مَنْ خَلَفَ بغیرِ اللّٰہِ فَقَدْ اشْرَکَ)) ’’جس نے اللہ کے بغیر کسی کی قسم اٹھائی، اس نے شرک کیا۔‘‘ ’’اور بلا شبہ کسی حرام چیز کے متعلق انسان کا یہ کہنا کہ میں ایسا ضرور کروں گا، اللہ کے بغیر قسم اٹھانے کی ہی ایک قسم ہے۔ رہا طلاق کا معاملہ، تو اس کے متعلق قسم اٹھانا مکروہ ہے۔ جیسے یوں کہے: ’’مجھ پر طلاق‘‘ میں ایسا ضرور کروں گا، یا اگر میں ایسا کروں تو تجھ پر طلاق ہے۔ کیونکہ ایسا کہنے سے کبھی طلاق واقع ہو بھی جاتی ہے، جو شرعی سبب کے بغیر ہو تو اللہ کے ہاں حلال چیزوں میں سب سے زیادہ قابل نفرت چیز ہے۔ اور یہ بات صرف غصہ یا کسی معاملہ میں تیزی دکھلانے کی وجہ سے ہوتی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح طور پر ثابت ہے کہ آپ
Flag Counter