Maktaba Wahhabi

185 - 249
پردہ ایک عورت اپنی بیٹی کے خاوند (اپنے داماد) سے پردہ کرتی ہے، نہ اس کے ساتھ کھاتی ہے، نہ اسے سلام کہتی ہے۔ اس بارے میں کیا حکم ہے؟ سوال:… یہاں ایک عورت ہے۔ جس کے پاس اس کی شادی شدہ بیٹی ہے اور یہ عورت اپنے داماد سے پردہ کرتی ہے اور اس کے ساتھ کھانا نہیں کھاتی۔ حتیٰ کہ تقریبات میں بھی اسے سلام نہیں کہتی۔ اس بارے میں کیا حکم ہے؟ (سعید۔۱) جواب:… بیٹی کا خاوند بیٹی کی ماں کے لیے محرم ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ محرمات کے بیان میں فرماتے ہیں: ﴿وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمْ﴾ ’’اور تمہاری بیویوں کی مائیں (بھی تم پر حرام ہیں)۔‘‘ (النساء: ۲۳) اور اس بات پر اہل علم کا اجماع ہے۔ گویا بیوی کی ماں اور دادیاں خواہ وہ باپ کی طرف سے ہوں یا ماں کی طرف سے، مذکورہ بالا آیت کی رو سے، سب کی سب عورت کے خاوند کے لیے حرام ہیں۔ لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ اس سے پردہ نہ کریں یا اس کے ساتھ کھانا کھائیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو بہتر اور افضل ہے۔ مبادا ان دونوں میں الفت اور محبت زیادہ ہو اور اللہ کے اس حکم کی اطاعت ہو جائے جو اس عورت کے لیے مباح تھا۔ میری بیوی اپنے گھر والوں کی عادت کے طور پر برقع پہنتی ہے، کیا اس کے لیے یہ جائز ہے؟ سوال:… میں نے اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ شادی کی۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری بیوی کا کردار بلند ہے۔ میں نے اسے دینی امور سے متعلق تعلیم دی ہے اور ہمارے ہاں عورتیں برقع پہنتی ہیں۔ میں نے باتوں باتوں میں اپنی بیوی سے کہا کہ وہ چادر سے پردہ کرے اور برقع چھوڑ دے۔ اس نے چند دن کے لیے تو میری بات مان لی لیکن پھر وہی پہلا طریقہ شروع کر دیا۔ کیونکہ اس کے گھر والوں کے گھریلو نظام میں اسی پر عمل
Flag Counter