Maktaba Wahhabi

194 - 249
خاوند کی اطاعت پر آمادہ کر دے گا۔ اللہ اس کے دل میں ہدایت ڈال دے اور اسے اپنے نفس کے شر اور لوگوں کے شر سے بچائے۔ کیا کسی شخص کے لیے ٹیلی ویژن اور سینما کی تصویروں کی طرف دیکھنا جائز ہے؟ سوال:… مرد اگر ان عورتوں کے چہروں اور اجسام کو دیکھیں جو ٹیلی ویژن یاسینما یا ویڈیو کے پردوں پر دکھائی جاتی ہیں یا گانے والی عورتیں پیش کی جاتی ہیں یا اوراق پر عورتوں کی تصاویر کو دیکھیں تو کیا یہ ان کے لیے جائز ہے؟ (ع۔ح۔ع۔ح) جواب:… ایسی تصویروں کی طرف دیکھنا حرام ہے کیونکہ اس بات پر فتنہ پیدا ہوتا ہے۔ سورہ نور کی آیت کریمہ اس طرح ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿قُلْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُوْجَہُمْ ذٰلِکَ اَزْکَی لَہُمْ اِِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ،﴾ ’’اے پیغمبر! مومنوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ بات ان کے لیے پاکیزہ تر ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ان کاموں سے خبردار ہے جو وہ کرتے ہیں۔‘‘(النور: ۳۰) یہ آیت زندہ عورتوں اور تصویری عورتوں سب کو عام ہے۔ خواہ اوراق میں ہوں یا ٹیلی ویژن کے پردہ پر ہوں یا کسی اور چیز میں ہو۔ بری معاشرت میں نے پردہ کیا تو میرے گھر والے میرا اور میرے خاوند کا مذاق اڑانے لگے، میں کیا کروں؟ سوال:… میں ایک دور کے ملک میں شادی شدہ عورت ہوں۔ میرے خاندان والے دیندار نہیں۔ صرف روزے رکھتے ہیں، لیکن کوئی بھی نماز ادا نہیں کرتا… اپنی شادی سے پہلے مجھے چند نوجوان لڑکیوں کے متعلق معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت دی ہے… انہوں نے پردہ کرنا شروع کر دیا۔ اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے میں نے بھی پردہ شروع کر دیا۔ میں نماز ادا کرنے لگی اور قرآن پڑھنا، اسے حفظ کرنا، فقہ کے اکثر مسائل اور دین اسلام کے احکام کا مطالعہ شروع کر دیا۔ میرے گھر والے میرا مذاق اڑاتے رہے اور جب بھی میں انہیں کچھ نصیحت کرتی تو مجھ سے لڑنا شروع کر دیتے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک دیندار نوجوان عطا کیا اور میں نے اپنے گھر والوں کی مرضی سے اس سے شادی کی۔ اس کے باوجود وہ ہماری ہر بات اور ہر طور طریقے پر ہنستے اور ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔ ان کا مجھ سے سب سے زیادہ مطالبہ پردہ ترک کرنے کا ہوتا۔ وہ میرے خاوند کا بھی مذاق اڑاتے کیونکہ وہ غریب تھا۔
Flag Counter