Maktaba Wahhabi

217 - 249
عام احکام قرآن کی قراء ت لوگوں کے لیے اجرت پر قراء ت کا حکم سوال:… لوگوں کے لیے اجرت پر قراء ت کا کیا حکم ہے؟ ہمیں مستفید فرمائیے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ جواب:… اگر اس سے مقصود لوگوں کو قرآن سکھلانا اور انہیں یاد کرانا ہو تو علماء کے دو اقوال میں سے صحیح تر قول کے مطابق اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ ایک ڈسے ہوئے آدمی کے لیے صحابہ رضی اللہ عنہم نے طے شدہ اجرت کی شرط پر قرآن پڑھا۔ اسی حدیث کے سلسلہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ((اِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَیْہِ أَجْرًا کِتَابُ اللّٰہ)) ’’تم جس چیز پر اجرت لینے کے سب سے زیادہ حق دار ہو، وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں نکالا۔ اور اگر اس قراء ت سے مقصود محض تلاوت ہو، خواہ کسی مناسبت سے ہو تو اس پر اجرت لینا جائز نہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ وہ قراء ت قرآن پر اجرت لینے کی تحریم میں کوئی نزاع نہیں جانتے۔ سورہ تبت کی قراء ت بھی اسی طرح مشروع ہے جیسے قرآن کی باقی سورتوں کی مشروع ہے سوال:… میں ایک دفعہ اپنی نماز میں سورہ تبت پڑھ رہی تھی۔ میری بہن نے مجھے پڑھتے ہوئے سن لیا تو مجھے کہنے لگے: نماز میں اس سورت کو پڑھنا اور اس کا تکرار درست نہیں۔ کیونکہ اس سورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا پر لعنت ہے۔ میں نے اس سے ذکر کیا کہ وہ تو کافر مشرک تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف پہنچایا کرتا تھا۔ لیکن وہ اپنی بات پر اڑ گئی۔ میں آپ سے افادہ کی توقع رکھتی ہوں کہ آیا میں غلطی پر ہوں یا صواب پر؟ (خدیجہ۔ع)
Flag Counter