Maktaba Wahhabi

220 - 249
سے مدد درکار ہے۔ اطاعت والدین والدین سے نیک سلوک اور معروف کاموں میں ان کی اطاعت اہم واجبات سے ہے سوال:… جب میں بعض اہم کاموں میں مصروف ہوتا ہوں اور میری والدہ مجھے بلائے، تو میں اس کی بات نہیں سنتا، اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:… والدین سے نیک سلوک اور معروف کاموں میں ان کی بات سننا اور ماننا اہم واجبات سے ہے۔ آپ پر واجب ہے کہ اپنی والدہ کے حق کا خیال رکھیں۔ اس کو خوش رکھنے کی پوری کوشش کریں اور بھلے کاموں میں نافرمانی نہ کریں اور جب آپ کے پاس کچھ ضروری کام ہوں جو والدہ کی طلب سے معارض ہوں (یعنی دونوں میں سے ایک کام کیا جا سکتا ہو) تو اپنی والدہ کو بتلا دیں اور اس سے معذرت کر کے اپنے ضروری کام کر لیں۔ لیکن جب آپ کے کام میں تاخیر ہونے سے آپ کو کچھ نقصان نہ پہنچتا ہو اور والدہ کی حاجت کو پہلے پورا کر لینا ممکن ہو تو والدہ کی حاجت پوری کرنے کو مقدم رکھیں کیونکہ اس سے نیک سلوک کرنا نہایت ضروری ہے۔ اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو جوان دونوں میں سے اہم ہو، اسے پہلے کر لیں جس کے نہ کرنے سے دوسرے کو تکلیف ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ ’’اللہ سے ڈرو جہاں تک تم سے ہو سکے۔‘‘(التغابن: ۱۶) میں شوہر دیدہ عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن میری ماں اس کی مخالفت کرتی ہے اب میں کیا کروں؟ سوال:… میں ثیب (شوہر دیدہ عورت) سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میرا والد، مذکورہ عورت اور اس کے گھر والے بھی، سب اس شادی کے موافق ہیں لیکن میری والدہ اس کے موافق نہیں اور نہ ہی اس بات پر راضی ہے… کیا میں والدہ کی رضا کی پرواہ کیے بغیر اس عورت سے شادی کرل وں یا نہ کروں؟ اور اگر میں اس سے شادی کر لوں تو کیا میں اپنی والدہ کا نافرمان ہوں گا؟ مجھے مستفید فرمائیے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔‘‘(ابوبکر۔ م۔ سوڈانی حال مقیم ریاض)
Flag Counter