Maktaba Wahhabi

224 - 249
لباس لٹکانا مطلقاً جائز نہیں سوال:… اگر انسان تکبر و نخوت کے ارادہ کے بغیر اپنا کپڑا لٹکائے تو کیا پھر بھی اس پر حرام ہے اور کیا آستین میں بھی اسبال (کا حکم) ہے؟ (عبداللطیف۔ م۔ ع۔ الریاض) جواب:… لباس کو لٹکانا مطلقاً جائز نہیں۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَا اسفلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ مِنَ الْاِزار فھُوَ فِی النَّار)) ’’تہبند کا جتنا حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہوگا۔‘‘ اسے بخاری نے اپنی صحیح میں روایت کیا۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جابر بن سلیم والی حدیث میں فرمایا: ((ایَّاکَ والاسْبَالَ فانَّہ مِنَ الْمَخِیْلَۃ)) ’’کپڑا نیچے لٹکانے سے بچو کیونکہ یہ تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے۔‘‘ نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ثَلَاثَۃٌ لَا یُکَلِّمُہُمُ اللّٰہُ وَلَا یَنْظُرُ إِلَیْہِمْ وَلَا یُزَکِّیْہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ، الْمُسْبِلُ اِزَارَہٗ، والمنَّانُ ما اعطی، والمنفق سلعۃ بالحلف الکاذب)) ’’تین شخصوں سے اللہ تالیٰ قیامت کے دن نہ کلام کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور انہیں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ ایک اپنے تہبند کو لٹکانے والا، دوسر اکسی کو کچھ دے کر جتلانے والا اور تیسرا وہ شخص جو جھوٹیق سم کھا کر اپنا مال فروخت کرنے والا۔‘‘ اس حدیث کی مسلم نے اپنی صحیح میں تخریج کی اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ تکبر کا ارادہ رکھتا تھا یا نہ رکھتا تھا کیونکہ ان احادیث میں عموم ہے اور اس لیے بھی کہ بسا اوقات یہ کام کبر ونخوت کی وجہ ہی سے ہوتا ہے اور اگر اس نے ازراہ تکبر نہ بھی کیا ہو تو بھی یہ تکبر ونخوت کا وسیلہ ہے۔ نیز اس میں عورتوں سے مشابہت اپنے کپڑوں کو میل کچیل اور گندگی پر رگڑنے کے علاوہ اسراف بھی ہے۔ اور اگر یہ تکبر کے قصد سے ہو تو اس کا گناہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَنْ جَرَّ ثَوبَہ خُیلَائَ لَمْ یَنْظُرِ اللّٰہُ الیہِ یومَ القیامۃِ)) ’’جس نے تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔‘‘ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ کہنا کہ: ’’تم ان سے نہیں، جو یہ کام ازراہ تکبر کرتے ہیں۔‘‘ جبکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا تھا کہ ’’میرا تہبند ڈھیلا ہو جاتا ہے۔ الا یہ کہ
Flag Counter