Maktaba Wahhabi

231 - 249
ریڈیو وغیرہ سننے کا کیا حکم ہے؟ سوال:… ریڈیو وغیرہ سننے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ اس میں جو کچھ سنایا جاتا ہے، اس میں کوئی حرام بات نہ ہو؟ (علی۔ ع۔ا۔القصیم) جواب:… ریڈیو میں قرآن سے، مفید باتوں سے یا اہم خبروں سے متعلق جو کچھ نشر کیا جاتا ہے، اسے سننے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح قرآن کریم کے متواتر پروگرام یا مفید باتوں اور نصیحتوں اور ایسے ہی دوسرے پروگرام سننے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ بہ تکلف نشریات قرآن اور برنامج نور متواتر سنا کریں کیونکہ ان میں بڑے فوائد ہیں۔ ایسے مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے، جن میں موسیقی نہ ہو؟ سوال:… بعض مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے۔ مثلاً اخباروں کے تصبرے یا خبریں وغیرہ جبکہ ان کے ساتھ موسیقی نہ ہو؟ (ل۔ ع۔ م۔ الریاض) جواب:… ایسا پروگرام سننے اور اس سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ اس کی ابتدا موسیقی سے نہ ہو تاآنکہ وہ ختم ہو جائے کیونکہ موسیقی بھی آلات لہو سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے چھوڑنے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کیا تقریبات یا محفلوں میں تالی بجانا جائز ہے؟ سوال:… کیا تقریبات اور محفلوں میں تالی بجانا جائز ہے یا مکروہ ہے؟ (مقبل۔ع۔ حال) جواب:… محفلوں میں تالی بجانا جاہلیت کے اعمال سے ہے اور اس کے متعلق جو کم از کم کہا جا سکتا ہے اس کا مکروہ ہونا ہے جبکہ دلیل سے حرام ظاہر ہوتی ہے۔ کیونکہ مسلمانوں کو کافروں کی مشابہت کرنے سے روکا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مکہ کے کافروں کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿وَ مَا کَانَ صَلَاتُہُمْ عِنْدَالْبَیْتِ اِلَّا مُکَآئً وَّ تَصْدِیَۃً﴾ ’’اور ان لوگوں کی نماز خانہ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔‘‘ (الانفال: ۳۵) علماء کہتے ہیں کہ مکاء سے مراد سیٹی بجانا اور تصدیہ سے مراد تالی بجانا ہے اور مومن کے لیے سنت یہ ہے کہ جب وہ کوئی بات دیکھے یا سنے جو اسے اجھی لگے یا ناپسندیدہ ہو تو سبحان اللہ یا اللہ اکبر کہے۔ جیسا کہ بہت سی
Flag Counter