Maktaba Wahhabi

232 - 249
احادیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ثابت ہے۔ تالی بجانا تو بالخصوص عورتوں کے لیے مشروع ہے۔ جب وہ نماز میں پیچھے کھڑی ہوں اور مرد بھی ہوں۔ اور نماز میں امام بھول جائے تو تالی بجا کر تنبیہہ کرنا ان کے لیے مشروع ہے۔ مگر مرد سبحان اللہ کہہ کر امام کو متنبہ کریں گے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سنت ثابت ہے۔ اس سے یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ مردوں کے تالی بجانے میں کافروں اور عورگوں سے مشآبہت ہے اور دونوں کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے… اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ محرمات (حرام کام) عادت سریہ کا کیا حکم ہے؟ سوال:… عادت سریہ کا کیا حکم ہے؟ (صالح۔ ع۔ ق۔ الیمن) جواب:… عادت سریہ یعنی مشت زنی حرام ہے اور ہر مسلمان پر اس سے بچنا واجب ہے کیونکہ یہ فعل اللہ عزوجل کے درج ذیل قول کے مخالف ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ، اِِلَّا عَلٰی اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُمْ فَاِِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ، فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ،﴾ (المومنون: ۵۔۷) ’’اور وہ لوگ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو ان کی ملک ہوتی ہیں کہ (ان سے مباشرت کرنے سے) انہیں ملامت نہیں اور جو ان کے سوا کسی اور چیز کے طالب ہوں تو یہی لوگ حد سے نکل جانے والے ہیں۔‘‘ اور اس لیے بھی کہ اس میں اور بھی بہت سے سے نقصان ہیں اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ ایسا طریقہ بتلائیے کہ مجھ سے عادت سریہ چھوٹ جائے؟ سوال:… میں عادت سریہ میں مبتلا ہوں۔ جبکہ میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتا بھی ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ حرام ہے۔ اسے چھوڑنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن پھر بھی کبھی کبھی کر لیتا ہوں۔ ایسے طریقہ کی طرف میری رہنمائی فرمائیے جس سے یہ عادت چھوٹ جائے؟ (خ۔ن۔ع۔الریاض) جواب:… عادت سریہ یعنی مشت زنی حرام ہے اور ماہر اطباء اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں جو انجام کار صحت کو برباد کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے اوصاف بیان کرتے
Flag Counter