Maktaba Wahhabi

247 - 249
کیا یادگار کے طور پر تصویریں جمع کرنا جائز ہے؟ سوال:… کیا یادگار کے طور پر تصویریں جمع کرنا جائز ہے یا نہیں؟(ر۔ م۔ح) جواب:… کسی مسلم مرد یا عورت کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ یادگار کے طور پر تصویریں جمع کرے۔ یعنی ایسی تصویریں جو انسانوں یا کسی بھی دوسرے جاندار کی ہوں بلکہ انہیں تلف کر دینا واجب ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’جو تصویر بھی دیکھو اسے مٹا دو اور جو بھی بلند قبر دیکھو اسے برابر کر دو۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپ نے گھر میں تصویریں رکھنے سے منع فرمایا ہے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے تو اس کی دیواروں پر تصویریں دیکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا اور پانی منگوایا پھر انہیں مٹا دیا۔ البتہ جمادات یعنی بے جان چیزوں کی تصویروں میں کوئی حرج نہیں۔ جیسے پہاڑ، درخت اور اسی قسم کی دوسری تصویروں میں۔ شبہات کا ازالہ کسی عالم نے عورتوں کے لیے سونے کا گولائی دار زیور پہننے کی حرمت کا فتویٰ دیا ہے، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ سوال:… ہمارے ہاں بعض عورتیں علامہ محمد ناصرالدین البانی محدث شامی کے اس فتویٰ سے شک و شبہ میں پڑ گئی ہیں جو انہوں نے اپنی کتاب آداب الزفاف (شب عروسی کے آداب) میں گولائی دار سونا پہننے کی حرمت کے متعلق دیا ہے۔ یہاں کئی عورتیں واقعتا ایسا زیور پہننے سے رک گئی ہیں اور جو عورتیں زیور پہنے ہوئی تھیں، انہوں نے ان کو گمراہ اور گمراہ کرنے والی کہا ہے۔ آپ کی اس حکم کے بارے میں کیا رائے ہے۔ خصوصاً گولائی دار سونے کے زیور کے بارے میں۔ ہمیں آپ کے فتویٰ اور دلیل کی فوری ضرورت اس لیے پیش آئی ہے کہ یہاں یہ معاملہ بہت بڑھ چلا ہے… اللہ تعالیٰ آپ کو بخشے اور آپ کے علم میں وسعت پیدا کرے۔ (خالد۔ ۱۔ ع۔ شیببہ الدوحہ) جواب:… عورتوں کے لیے سونا پہننا جائز ہے خواہ وہ گولائی والا ہو یا گولائی والا نہ ہو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ
Flag Counter