Maktaba Wahhabi

253 - 249
ہاتھ میں گھڑی پہننے کا کیا حکم ہے؟ سوال : ہاتھ میں گھڑی پہننے کاکیا حکم ہے ۔ کیونکہ اس معاملہ میں بعض لوگ عورتوں سے مشابہت کی خاطر اس کو ناپسند کرتےہیں ۔ علی ۔ ع۔ا۔ا۔القصیم جواب: ہم اس میں کچھ حرج نہیں جانتے، نہ ہی اس میں کچھ عورتوں سےمشابہت کی بات ہے ۔ کیونکہ عورتوں کی گھڑیاں مخصوص قسم کی ہوتی ہیں او ر مردوں کی دوسری قسم کی اور اگر یہ گھڑیاں ایک جیسی ہوں، تو بھی کوئی حرج نہیں۔ جیسے چاندی کی انگوٹھی مرد اور عورت دونوں پہن سکتےہیں اور گھڑی سے مقصودزینت یا زیور تو ہوتا نہیں ۔ اس سے مقصود صرف زینت یا زیور تو ہوتانہیں ۔ اس سے مقصود صرف وقت معلوم کرنا ہوتاہے ... اورتوفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ میں چین میں پڑھتا ہوں۔ مجھےگوشت اور برتنوں کی طہارت کے سلسلے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔ کیونکہ میں ہوٹل سے کھانا کھاتا ہوں۔ مجھےکیا کرنا چاہیے ؟ سوال:میں صومالی طالب علم ہوں اورچین میں پڑھتا ہوں۔ مجھے کھانے میں عام طور پر اور بالخصوص گوشت کے سلسلے میں بہت سی مشکلات درپیش ہیں اوروہ مشکلات یہ ہیں : 1۔میں نے چین میں آنے سےقبل یہ سن کرتھا کہ جو جانور ملحد یاکافر لوگ ذبح کرتے ہیں ، وہ انہیں ذبح کرنے کے بجائے انہیں قتل کر دیتے ہیں ( گلاکاٹ دیتےہیں )۔ جس کا کھانا مسلمانوں کے لیے جائز نہیں ۔ یہاں یونیورسٹی میں مسلمانوں کے لیے ایک چھوٹا سے ہوٹل ہے جس میں مختلف قسم کا گوشت پکتاہے اور یہ یقین نہیں ہوتا کہ جانور اسلامی طریقہ پر ذبح کیا گیا ہے ۔مجھے اس میں شبہ ہی رہتاہے ۔ جبکہ میرے ساتھی میری طرح شک و شبہ میں نہیں پڑتے اور اس سے کھاتے رہتے ہیں ۔کیاوہ حق پر ہیں یا حرام کھاتے ہیں ؟ 2۔ایسی ہی صورت کھانے کے برتنوں کی ہے کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے برتنوں میں کوئی تمیز نہیں ۔ ایسے امور درپیش ہوں تومجھے کیا کرنا چاہیے ؟ ابراہیم ۔ا۔ب۔طالب علم صومالی جواب: اہل کتاب یعنی یہود ونصاریٰ کے علاوہ دوسرےکفار کا ذبح شدہ جانور جائز نہیں۔ خواہ وہ مجوسی ہوں یا بت پرست ہوں یا کمیونسٹ ہوں یاکسی اور قسم کے کافر ہوں اوران کے ذبح شدہ جانورکے گوشت کا شوربا یاگوشت دوسرےکھانے میں ملا ہوا ہو تو وہ بھی جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نےہمارے لیے کافروں کا کھانا مباح نہیں کیا۔ صرف اہل کتاب کا کھانا مباح کیا ہے ۔ چنانچہ اللہ عز وجل فرماتے ہیں :
Flag Counter