Maktaba Wahhabi

260 - 249
ہوئے کھانے کوکسی ایسی جگہ رکھنا واجب ہے جہاں اس کی بے ادبی نہ ہوتا آنکہ اسےمویشی کھا لیں ..... اور اگر یہ بات میسر نہ ہو توکرتون میں یا ڈرموں میں یا ایسی ہی کسی دوسری چیز میں اس کی حفاظت واجب ہے اورہر شہر کی بلدیہ والوں کے لیے لازم ہے کہ وہ صفائی کے عملہ کوہدایت کریں کہ وہ ان کرتون وغیرہ کوصاف ستھری جگہ پر رکھیں تاکہ مویشی اسے کھالیں یا بعض لوگ اسے اپنے مویشیوں کے لیے لے جائیں۔ اس طرح بچا ہوا کھانا بےادبی اورضائع ہونےسےبچ رہے گا ۔ کھانا کھانے کےبعد ہاتھ ،برتن اوردوسری بچی ہوئی اشیاء دھونے کے لیےگھر میں سنک بنانے میں کوئی حرج ہے؟ سوال: کیا گھر یا عمارت کے مالک کے لیے یہ جائزہےکہ وہ اپنے گھر میں ایک سنک بنا لےجس میں ہر طرح کی چیزیں دھوئی جا سکیں اور کھانے سے فراغت کےبعد وہاں ہاتھ اور کھانےکےبرتن دھوئےجائیں؟ ابراہیم ۔س۔منطقہ الجنوب جواب: کھانا کھانے کے بعد ہاتھ، برتن اور دوسری چیزیں دھونےکے لیے سنک بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ ہاتھوں یا برتنوں کی جوچکناہٹ لگ جاتی ہے وہ طعام نہیں ہے۔ البتہ روٹی، گوشت اور دوسری قسم کے کھانوں کوسنک میں پھنکنا جائزنہیں ہے۔ بلکہ اسے ان لوگوں کودینا چاہیے جو اس کے محتاج ہیں یا اسے کسی کھلی جگہ میں رکھ دینا چاہیے تاکہ ضرورت مند لوگ اسے اپنے جانوروں کےلیے لے جائیں یا بعض جانور اور پرندے اسے کھا لیں۔ بچے ہوئے کھانے کو قمامہ (ڈرم) میں ڈال دینا یا گندی جگہوں میں ڈالنا جائزنہیں ہے اوروہ ہی اسے راہ میں پھینک دینا جائز ہے۔ کیونکہ اس طرح اولا تو کھانے کی توہین ہوتی ہےاورثانیاً راہ چلنےوالوں کوتکلیف ہوتی ہے۔ زینت کے لیے پرندوں کوپنجروں میں بند رکھنے کا کیا حکم ہے؟ سوال :زینت یا کسی دوسری غرض کےلیے پرندوں کو پنجروں میں بند رکھنے کا کیا حکم ہے ؟ عادل۔ م۔ا جواب:میرےخیال میں اس میں کوئی حرج نہیں جبکہ پرندےسے اچھا سلوک کیا جائے اور اس کے کھانے پینےمیں کمی نہ ہونےدی جائے۔
Flag Counter