Maktaba Wahhabi

262 - 249
کہ ہم داڑھی کواس حال پر چھوڑیں اوراسے بڑا کریں اور بڑھائیں۔ ان امور کےعلاوہ باقی باتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی ہے اور اللہ اور اس کےرسول کی خاموشی ہی معافی ہے ۔ جسے حرام کہناجائز نہیں ۔ کیونکہ ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((إنَّ اللَّه تَعَالَى فَرَضَ فَرائِضَ فَلاَ تُضَيِّعُوهَا، وحدَّ حُدُودًا فَلا تَعْتَدُوهَا، وحَرَّم أشْياءَ فَلا تَنْتَهِكُوها، وَسكَتَ عَنْ أشْياءَ رَحْمةً لَكُمْ غَيْرَ نِسْيانٍ فَلا تَبْحثُوا عَنْهَا)) بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کئےہیں انہیں ضائع نہ کرو اور کچھ حدود مقرر کیں ان سے آگے نہ جاؤ اور کچھ چیزوں کو حرام کیاہے ان کی بے آبروئی نہ کرو اور کچھ چیزوں سے دانستہ سکوت اختیار کیا ہے اوریہ تمہارے لیے رحمت ہے ۔ لہٰذا ان میں بحث نہ کرو ۔ اسے دارقطنی وغیرہ ،نے روایت کیا اور نووی رحمہ اللہ نے اس کے متعلق کہا ہے کہ مذکورہ حدیث کے نص ہونے پر اہل علم کا اتفاق ہے اور جو احادیث وآثار ان معنوں میں آئےہیں ان میں سے بعض حدیثوں کا ابن رجب رحمہ اللہ نے جامع العلوم میں ذکر کیا ہے اور ابوثعلبہ کی حدیث شرح میں اس کے حکم کا بھی ذکر کیا ہے ۔لہٰذا جوشخص اس مسئلہ پر مزید واقفیت چاہتا ہووہ اس طرف مراجعت کرے ۔ واللہ اعلم کیا کولون والی خوشبو لگانا حلال ہے یا حرام ؟ سوال : کولون والی خوشبو لگانے کے متعلق جھگڑا بڑھ گیا کہ آیا ایک باوضو مسلمان اس کے استعمال کے بعد نیا وضو کرے یا اگر اس کے جسم پر پڑ جائے تو اس کےلیے نہانا ضروری ہے؟ عبد الرحمٰن ۔ع۔ا جواب:مشہور خوشبو کولون سپرٹ کےعنصر سے خالی نہیں ہوتی اور ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق سپرٹ ایک نشبہ آور مادہ ہے لہٰذا اس کا استعمال ترک کرنا واجب ہے اوراس کےبجائے ایسی خوشبوئیں استعمال کی جائیں جن میں سپرٹ شامل نہ ہو ..... رہا وضو کا مسئلہ تو وہ واجب نہیں اور اگر بدن کےکسی حصے پر لگ جائے توغسل واجب نہیں۔ کیونکہ اس کی نجاست پر کوئی واضح دلیل موجود نہیں.... اور توفیق دینےوالا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔ کیا کھڑے کھڑے پیشاب کرنا جائز ہے ؟ سوال: کیا انسان کے لیے کھڑے ہو کر پیشاب کرنا جائز ہے۔ جب یہ معلوم ہو کہ پیشاب اس کے کپڑے یا جسم کو نہیں لگے گا؟ جواب : کھڑے ہوکر پیشاب کرنے میں کوئی حرج نہیں، بالخصوص جبکہ اس کی ضرورت بھی ہو اورجگہ
Flag Counter