Maktaba Wahhabi

270 - 249
اور اگر اس رقم کو ان لوگوں پر صرف کرنا میسر نہ آئے توکسی بھی بھلائی کےکام میں جیسے فقراء سےنیکی یاپانی کی سبیلوں کی درستی یا ایسے ہی دوسرے کاموں میں خرچ کر دی جائے ۔ کفارے تقسیم نہیں ہوتے سوال : دو کاروں میں ٹکر ہوگئی ۔ سامنےوالی کار میں دوشخص تھے جن میں سے ایک مر گیا ۔ پولیس والوں کےبیان اور پاس سےگزرنےوالوں کے اندازہ کےمطابق ۳۰ فیصد غلطی پہلی کار والےکی تھی اور۷۰ فیصد دوسری کار والے کی ۔ پہلی کار والا کفارہ میں روزے رکھنا چاہتا ہے۔ کیااب وہ پورے دوماہ کےروزے رکھے گا یا غلطی کی نسبت کےحساب سے رکھے گا ۔ جیسا کہ دیت کی صورت میں ہوتاہے؟ قاسم۔ م ۔ جامعہ ملک سعود جواب :اگر قتل خطا میں دو آدمی شریک ہوں توان میں سے ہر ایک پر مستقل کفارہ ہوتا ہے کیونکہ کفارے منقسم نہیں ہوتے۔ جیساکہ اہل علم نے اس کی وضاحت کر دی ہے ۔
Flag Counter