Maktaba Wahhabi

56 - 249
مطلقا قرآن نہیں پرھ سکتا البتہ وہ کتب تفسیر اور احادیث پڑھ سکتا ہے لیکن اس کے ضمن میں جو آیات آئیں وہ نہ پڑھے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیثابتے ہے کہ قرآن پڑھنے میں جنابت کے علاوہ کوئی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آڑے نہ آتی تھیاوار اس حدیث کے ضمن میں جسے امام احمد نے اسناد جید کے ساتھ روایت کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ الفاظ منقول ہیں : ((فأمَّا الجنُبُ فلاَ، ولا آیۃ۔)) ’’ رہا جنبی تو وہ قرآن نہیں پڑھ سکتا ، ایک آیت بھی نہیں پڑھ سکتا‘‘! کیا عورت نفاس کے دوران نماز ، روزہ اور حج ادا کر سکتی ہے؟ سوال: کیا نفاس والی عورت اگر چالیس دنوں سے پہلے پاک ہو جائے تو وہ روزے رکھ سکتی ، نماز ادا کر سکتی اور حج کر سکتی ہے؟ جواب: ہاں! اگروہ چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجاے تو وہ روزہ رکھ سکتی ہے، نماز اداکرسکتی ہے اور حج وعمر کر سکتی ہے اور اس کے خاوند کے لیے حال ہے کہ وہ اس سے صحبت کرے۔ اگر وہ بیس دن بعد پاک ہو جاتی ہے تو غسل کرے نماز ادا کرے اور روزے رکھے اور اپنے خاوند کے لیے حلال ہوگئی اور جو کچھ عثمان بن ابی العاص سے مروی ہے کہ وہ اسے ناپسند کرتے تھے، تویہ بات کراہت تنز یہی پر محمول ہے اور وہ ان کا اپنا اجہتاد ہے۔ رحمہ اللہ ورضی عنہ۔ جس پر کوئی دلیل نہیں۔ اور درست بات یہی ہے کہ اگروہ چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ۔ پھر اگر پاک رہے تو فبہا اور اگر چالیس دنوں کے اندر دوبارہ خون آنے لگے تو صحیح بات یہی ہے کہ چالیس دنوں کی مدت کے اندر اسے نفاس ہی سمجھاجائے گا لیکن جو روزے ، نمازیں اور حج جو اس نے حالت طہارت میں ادا کیے تھے وہ سب صحیح ہیں ۔ ان میں سے کسی بھی چیز کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔ اگر غسل کے بعد عورت کو خون اتر آئے تو اس کا حکم سوال: میں ماہوواری کے بعد نہانے کے وقت اور حیض کی حسب عادت مدت جو کہ پانچ دن ہے کے بعد بعض اوقات ملاحظہ کرتی ہونکہ نہایت قلیل مقدر میں خون اترا ہے اور یہ نہانے کے بد ساتھ ہی ہوجاتا ہے پھر اس کے بعد کچھ نہیں اترتا۔ میں نہیں سمجھتی کہ میں اپنی عادت صرف پانچ دن ہی شمار کروں اور جو کچھ زیادہ ہوا س کا حساب نہ کیا جائے اور میں نماز اور روازے اد اکروں کہ مجھ پر ان سے کچھ باقی نہ رہے یا میں اس دن کو ایام عادت میں شمار کرلوں اور اس دن نہ نماز اداکروں اور نہ روزہ رکھوں یہ جانتے ہوئے کہ ایسا واقعہ مجھے ہمیشہ پیش نہیں آتا بلکہ دو یا تین ماہواریوں کے بعد پیش آتا ہے میں اپ سے مستفید ہونے کی
Flag Counter