Maktaba Wahhabi

58 - 249
نماز نماز کی شرائط اور ارکان جب ہم امریکہ پہنچے تو قطب نما کے مطابق نماز ادا کرتے رہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ غیر قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرتے رہے ہیں ۔ اب کیا ہونا چاہیے؟ سوال: جب ہم امریکہ پہنچے توقطب نما کے مطا بق نماز ادا کرتے رہے۔ حالانکہ یہ قبلہ کا رخ نہ تھا۔ وہاں ہمارے کچھ مسلمان بھائی تھے ۔ انہوں نے ہمیں بتلایا کہ جدھر منہ کر کے ہم نماز ادا رکرتے رہے ہیں یہ قبلہ کا رخ نہیں ہے۔ پھر انہوں نے صحیح رخ کی طرف ہماری رہنمائی کی۔ میرا سوال یہ ہے کہ قبلہ کا صحیح رخ پہنچاننے سے قبل جو نمازیں ادا کرچکے ہیں وہ صحیح ہیں یا نہیں؟ محمد۔ع ۔ی۔امریکہ جواب: جب مومن کسی صحرا میں ہو یا ایسی بستی میں جہاں قبلہ کارخ مشتبہ ہو رہا ہو ، پھر وہ صحیح رخ معلوم کرنے کے لیے پوری کوشش کرنے کے بعد اپنے اجہتاد کے مطابق نماز ادا کر لے۔ پھر اس کے بعداس پر یہ واضح ہوجائے کہ اس نے نماز غیر قبلہ کی طرف ادا کی ہے تو اب وہ اپنے بعد والے اجہتاد کے مطا بق عمل کر ے۔ کیونکہ اس نے وہ نمازیں حق کی تلاش اور اجہتاد کے بعد ادا کی تھیں اور یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہ کے عمل سے ثابت ہے جبکہ قسبلہ کی سمت بیت المقدس سے کعبہ المشرفہ کی طرف بدلی تھی۔ جو اسی بات پر دلالت کرتی ہے۔ تو فیق تو اللہ تعالیٰ ہی دینے والا ہے۔ میں نے ہوائی جہاز میں فرض نماز بیٹھ کر اشارے سے ادا کی اور میں قبلہ کارخ نہیں پہنچانتا تھا اب اس کا کیا حکم ہے؟ سوال: مجھے ایک مہم پر جانا پڑا اور نماز کا وقت ہوگیا۔ میں اس وقت ہوائی جہاز میں تھا اور س کی کرسی پر بیٹھا تھا۔ میں نے بیٹھے بیٹھے سر کے اشارویں سے نماز ادا کر لی۔ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ میرا رخ کس
Flag Counter