Maktaba Wahhabi

78 - 249
نماز سے متعلق احکام پتلون کے ساتھ نماز ادا کرنے کا کیاحکم ہے؟ سوال:…پتلون پہن کر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ بعض لوگ جب یہ پہن کر نماز ادا کرتے ہیں تو اس کے ستر کے کچھ مقامات واضح ہوجاتے ہیں، بالخصوص نماز میں رکوع اور سجود وکے وقت؟ عبداللہ۔ م۔ الریاض جواب:…جب پتلون ، جو کہ پاجامہ ہی ہوتا ہے ، مرد کے ناف سے لے گر گھٹنوں تک کے حصہ کو چھپانے والی ہو کھلی ہو، تنگ نہ ہو تو اس میں نماز درست ہے اور افضل یہ ہے کہ اس پتلون کے اوپر قمیص ہو، پوری طرح ڈھک جائیں گے۔ ساتر تہبند میں نماز ادا کرنا پاجامہ میں نماز ادا رنے سے افضل ہے جبکہ اورپ ساتر قمیص نہ ہو کیونکہ ستر کے لیے تہبند پاجامہ سے زیادہ پردہ والی چیز ہے۔ باقی فرض نمازوں کو چھوڑ کر مغرب ،عشاء اور فجر میں ہی بلند آواز سے قراء ت کیوں مشروع ہے؟ سوال:… باقی فرض نمازوں کو چھوڑ کر مغرب ،عشاء اور فجر میں ہی بلند آواز سے تلاوت کیوں مشروع ہے اور اس کی کیا دلیل ہے؟ جواب:…یہ تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں کہ مغرب ، عشاء او رفجر میں بلند آواز سے قراء ت میں کیاحکمت ہے ۔ غلب گمان یہ ہے اور صحیح بات تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ غالبا اس میں حکمت یہ ہے کہ ظہر اور عصر کی نسبت ان اوقات میں لوگوں کے مشاغل کم ہوتے ہیں اور ان اوقات میں وہ کلام اللہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں ۔ اگرفجر کی سنتیں رہ جائیں تو کب ادا کی جائیں؟ سوال:…میں ہمیشہ نماز فجر کے لیے جاتاہوں اور دیکھتا ہوں کہ جماعت کھڑی ہو چکی ہے اور میں نے ابھی تک فجر کی دو رکعتیں نہیں پڑھی ہوتیں… کیا میرے لیے گنجائش ہے کہ نماز پوری ہونے کے بعد یعنی جب امام سلام پھیرے ، میں دو رکعت سنت فجر پڑھ لوں؟اور اگر میں سورج کے طلوع ہونے تک انتظار کروں توکیا میرا اجر کچھ کم ہوجائے گا؟ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ فجر کی دو رکعتیں دنیا وفہیا سے بہتر ہیں جیسا کہ حدیث
Flag Counter