Maktaba Wahhabi

85 - 249
تسبیح پر تسبیحات پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ سوال:…تسبیح پر تسبیحات پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جب کہ تسبیح پر پڑھنے کا مقصد مقدار کئی گنتی ہو؟ خالد۔ ی۔ مکہ المکرمہ جواب: …تسبیح کا تک بہتر ے اسے بعض اہل علم نے ناپسند کیا ہے تسبیح انگلیوں پر ہی افضل ہے جیساکہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے حکم دیا کہ ’’ تسبیح و تہلیل انگلیوں پرکی جائے‘‘ نیز فرمایا کہ انگلیاں عنداللہ مسؤل ہوں گی اوا نہں زبان عطا کی جائے گی ‘‘ اس حدیث کو ابوداؤد نے نکالاہے۔ سجود السہو جب میں نماز ادا کرنے کا ارادہ کرتی ہوں تو میرا ذہن منتشر ہوتا ہے؟ سوال:…جب میں نماز ادا کرنے کا ارادہ کرتی ہوں تو میرا ذہن منتشر ہوتا ہے اور بہت سی سوچیں آنے لگتی ہیں او میرے سلام پھیرنے تک یہی کیفیت رہتی ہے ۔ میں دوبارہ نماز اد اکرتی ہوں تو بھی وہی پہلی سی حالت ہوتی ہے ۔ حتی کہ پہلا تشہد بھول جاتی ہوں اورمجھے معلوم نہیں ہوتا کہ کتنی رکعت ادا کی ہیں جس سے میرا اضطراب اور اللہ تعالیٰ سے خوف بڑھ جاتا ہے۔ پھر میں سجدہ سہو کر لیتی ہوں ۔ آپ سے استفادہ کی توقع ہے آپ کا بہت بہت شکریہ! ایک مسلمان عورت جواب:…وسو سے شیطان کی طر سے ہوتے ہیں او رآپ پر واجب ہے کہ آپ اپنی نماز کی حفاظت کریں اس طرف متوجہ ہوں۔ اس میں اطمینا ن پیدا کریں تاکہ علی درجہ البیصرت نماز ادا کر سکیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ ، الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُوْنَ ﴾ ’’ ان مومنوں نے فلاح پالی جو اپنی نماز میں ڈرنے والے ہیں‘‘ (المومنون: ۱۔۲) اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کو دیکھا جس نے نماز پوری طرح نہ پڑھی تھی اور نہ اس میں تسلی کی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دہرانے کا حکم دیا اور فرمایا: (( إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلٰوۃِ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَیَسَّرَ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْکَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَعْتَدِلَ قَآئِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا ثُمَّ افْعَلْ ذٰلِکَ فِی صَلٰوتِکَ کُلِّہَا))
Flag Counter