Maktaba Wahhabi

97 - 249
شروع کرے۔ جیسا کہ نماز کے دوران حدث ہو جائے، ایسا حدث جو مجمع علیہ (جس پر صحابہ کا اجماع ہو چکا ہو) جیسے کہ ہوا یا بول کا نکلنا نماز کو توڑ دیتا ہے۔ پھر وضو کرے اور نماز کو دہرائے۔ جب نمازی یہ محسوس کرے کہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے تو کیا اس کی نماز باطل ہو جائے گی؟ سوال:.. جب میں نماز کے لیے وضو کرتا ہوں تو مجھے وضو کے دوران ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ذکر سے کوئی چیز نکلتی ہے۔ کیا اس صورت میں ناپاک ہو جاتا ہوں یا نہیں؟ اور جب میں نماز کی حالت میں یہی بات محسوس کروں تو میری نماز باطل ہو جائے گی یا نہیں؟ ابراہیم۔ س۔ منطقہ الجنوب جوا:… نمازی کا یہ احساس کہ اس کے آگے یا پیچھے سے کوئی چیز نکلی ہے، اس کے وضو کو باطل نہیں کرتا۔ اس کی طرف توجہ نہ کرے کیونکہ یہ شیطانی وسوسہ ہوتا ہے۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی بات کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ پا لے اپنی نماز وغیرہ سے نہ پھرے۔‘‘ اس حدیث کی صحت پر شیخین کا اتفاق ہے۔ نماز باجماعت کو معمولی سمجھنا میں بعض دفعہ کام میں پھنسا ہوتا ہوں اور سوتا ہوں تو فجر کی نماز کی ہمت نہیں پاتا گھر میں پڑھ لیتا ہوں۔ کیا میرے لیے یہ جائز ہے؟ سوال:… کبھی کبھی میں کام میں پھنسا ہوتا ہوں اور تھکا ہوتا ہوں تو دیر سے سوتا ہوں۔ اس لیے صبح کی نماز باجماعت کی ہمت نہیں پاتا۔ گھر پر پڑھ لیتا ہوں۔ کیا میرے لیے یہ جائز ہے؟ خ۔ع۔ ن۔ الریاض جواب:… مرد مکلف پر واجب ہے کہ وہ پانچوں نمازیں مسجد میں جا کر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ادا کرے۔ اس کام میں سستی کرنا جائز نہیں اور فجر کی یا دوسری نماز باجماعت سے پیچھے رہنا نفاق کی صفات سے ہے۔ جیسا کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں: ﴿اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ یُخٰدِعُوْنَ اللّٰہَ وَ ہُوَ خَادِعُہُمْ وَ اِذَا قَامُوْٓا اِلَی الصَّلٰوۃِ قَامُوْا کُسَالٰی﴾ (النساء: ۱۴۲) ’’منافق اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں اور اللہ انہیں اس دھوکا میں پھنسا دیتا ہے اور جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو سست اور ڈھیلے ڈھالے کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘
Flag Counter