Maktaba Wahhabi

111 - 326
فتویٰ (۱۰۷۵۱) بعض الفاط کا شرعی حکم سوال آپ کی نظر میں مندرجہ ذیل الفاظ کا شرعی حکم کیا ہے؟ اللہ جانتا ہے (کہ فلاں بات یوں ہے) ’’خدانخواستہ‘‘ ’’ اللہ کی مرضی یہی تھی‘‘ اور ’’اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔‘‘ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ ’’اللہ جانتا ہے‘‘ بشرطیکہ وہ جو بات بتا رہا ہے، وہ سچ سچ بتا رہاہو۔ اسی طرح ’’خدانخواستہ،اور ’’اللہ نہ کرے‘‘ کہنے میں بھی حرج نہیں جب کہ مقصد یہ ہو کہ اللہ نقصان دہ چیز سے محفوظ رکھے۔ ’’اللہ کی مرضی‘‘ سے اگر یہ مراد ہو کہ جو بیماری یا تنگ دستی وغیرہ آئی ہے وہ اللہ کی تقدیر اور اس کے ارادہ کونیہ کے تحت ہے تو اس میں بھی کوئی حر ج نہیں۔ یہ کہنا کہ ’’اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں‘‘ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں درست تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اللہ اعلم ’’اللہ بہتر جانتا ہے۔‘‘ کہنا چاہئے۔ کیونکہ وفات پاجانے کے بعد آپ نہیں جاتنے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کیا واقعات پیش آئے ہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter