Maktaba Wahhabi

133 - 326
’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کو وہ چیزیں معاف کردیں ہے جو دل میں خیالات کی صورت میں ہوں جب تک انہیں (زبان سے) بولانہ جائے یا عمل نہ کیا جائے۔‘‘ [1] (۲) اپنے ہاتھ سے صنفی خواہش پوری کرنا جسے خود لذتی (مشت زنی) کہتے ہیں، حرام ہے۔ (۳) آپ نے جوحدیث ذکر کی ہے وہ ضعیف ہے۔ لیکن کئی صحابہ کارم اور تابعین سے اس مفہوم کے اقوال مروی ہیں امید ہے کہ آپ وسوسوں میں مشغول نہیں ہوں گے جب کہ آپ عملی طور پر گناہوں سے بچتے رہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ(۷۴۸۴) شیطانی وساوس سے بچنے کا طریقہ سوال میں نماز میں شیطانی وسوسوں سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہوں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جب نماز میں شیطان وسوسہ ڈالے تو ان خیالات کے پیچھے نہ لگ جائیں (خود بھی وہ باتیں سوچنا شروع نہ کردیں) بلکہ اس سے اپنی توجہ ہٹا کر قرآن مجیدش کی آیات پر غور کرنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال کا احساس کریں، رکوع‘ سجدہ اور تشہد میں تکبیر، تحمید اور تسبیحات کہتے وقت اور نماز کی دوسری دعائیں پڑھتے ہوئے اور نماز کے افعال اداکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عظمت کااحساس کریں۔ اس کے علاوہ (جب وسوسہ آئے تو) تین بار أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر بائیں طرف تھوکیں(یعنی تھوتھوکریں) وساوس کے بارے میں سوال سوال جب میں نیکی کا کوئی کام کرتا ہوں تو میرے دل میں شہرت کی محبت اور لوگوں کی تعریف کی خواہش کا وسوسہ آجاتا ہے۔ لیکن میں فوراً اللہ تعالیٰ کو یاد کرتاہوں اور اس وسوسہ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور ریاکاری اور شہرت طلبی سے پناہ مانگتاہوں۔ اس طرح اللہ کے حکم سے یہ وسوسہ ختم ہوجاتا ہے۔ یہ وسوسہ جس میں میرے ارادے کو کوئی دخل نہیں ہوتا، کیا اللہ تعالیٰ اس پر بھی محاسبہ فرمائیں گے؟ کیا اس کی وجہ ایمان کی کمزوری ہے ؟ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جب آپ کی کیفیت ہے کہ وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو آپ جلدی سے اس سے رک جاتے ہیں اور اس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ اللہ کی رحمت ومغفرت آپ کو نصیب ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو بات میں اخلاص نصیب فرمائے اور شیطان کے مکروفریب سے محفوظ رکھے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter