Maktaba Wahhabi

136 - 326
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو شفا عطافرمائے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ(۷۸۱۱) وساوس اور فضول خیالات کا حل سوال اگر ایک مسلمان کو کثرت نسیان کا عارضہ ہو تو وہ اس وقت کو نسی دعا پڑھے جب اسے وسوسے اور فضول خیالات آرہے ہوں اور دل تنگ ہورہا ہو؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی دعا مروی ہے جو ان عوارض میں مبتلا شخص پڑھ سکے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ایسی صورت میں کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے اور اعوذ باللہ پڑھے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یَأْتِی الشَّیْطَنُ أَحَدُکُمْ فَیَقُولُ: مَنْ خَلَقَ کَذَا مَنْ خلَقَ کَذَا حَتَّی یَقُولُ مَنْ خَلَقَ رَبَّکَ فَأِذَا بَلَغَہُ فَلْیَسْتَعِذْ بِا اللّٰہِ وَلْیَنْتَہِ) ’’شیطان آدمی کے پاس آکر کہتا ہے کہ فلاں چیز کس نے پیدا کی؟ فلاں چیز کس نے پیداکی؟ حتی کہ کہتا ہے ’’تیرے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب وہ اس حد تک پہنچ جائے تو چاہئے کہ اللہ کی پناہ مانگے اور(مزید سوچنے سے) رک جائے۔‘‘ صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں ’’وہ کہے آمنت باللہ میں اللہ پر ایمان لایا۔‘‘ امام مسلم رحمہ اللہ نے حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ’’یارسول اللہ! شیطان میرے اور میری نماز کے درمیان رکاوٹ بن جاتاہے اور مجھ پر نماز خلط ملط کردیتاہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ذَاکَ الشَّیْطَانُ یُقَالُ لَہُ خِنْزَبٌ فَأِذَا وَجَدْتَّہُ فَتَعَوَّذْ بِا اللّٰہِ مِنْہُ وَاتْقْلْ عَنْ یَسَارِکَ ثَلاَثَاً) ’’یہ ایک شیطان ہے جسے خنزب کہتے ہیں، جب تو اسے پائے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ اور دائیں طرف تین بار تھتکادے۔‘‘ عثمان رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ’’میں نے یہ کام کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کردیا۔‘‘ [1] وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۴۴۰) عیسائیوں کا اللہ کی بابت سوال سوال میرا کچھ دوستوں سے تعارف ہوا، وہ عیسائی تھے، میں نے اسلام کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا ’’ہم اسلام
Flag Counter