Maktaba Wahhabi

157 - 326
’’ایک کے سوا سب جہنم میں جائیں گے‘‘ اور یہی ثابت ہے۔ یہ الفاظ کہ (کُلُّھُمْ فِیی الْجَنَّۃِ أِلاَّ وَاحِدۃً) ’’ایک کے سوا سب جنت میں جائیں گے‘‘ ان کی کوئی اصل نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۴۱۶۱) صرف قرآن وسنت کی پیروی ضروری ہے سوال ہر مسلمان کیلئے ضروریہے کہ اس کا کوئی اسلامی فرقہ ہو اور فرقہ کا ایک امیر جماعت ہو؟ اس سے تو مسلمانو ں میں تفرقہ پیدا ہوگا؟ ان کی وحدت ویگانگت ختم ہوجائے گی اور جھگڑے پیداہوں گے۔ جکہ قرآن میں ہے: ﴿وَ لَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا ﴾ (الانفال۸؍۴۶) ’’آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ تم کمزور ہوجاؤ گے۔‘‘ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: مسلمان کا فرض ہے کہ قولی‘ عملی اور اعتقادی طور پر اس چیز کی پیروی کرے جو اللہ کی کتاب اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں موجود ہے۔ اپنی دوستی‘ دشمنی اور محبت ونفرت کی بنیاد اسی چیز کو بنائے اور جہاں تک ہوسکے حق سے قریب تر رہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۴۰۹۳) تعاون کے لائق جماعت سوال میں یونیورسٹی کا طالب علم ہوں، مختلف آراء وافکار کے گرداب میں گرفتار ہوں۔ بہت سی جماعتیں اور پارٹیاں ہیں جن میں سے ہر ایک خود کو دوسرے سے افضل ثابت کرتی ہے اور اپنے حامیوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ مثلاً اخوان المسلمین کی جماعت ہے، تبلیغی جماعت ہے جو چالیس دن یا چار مہینے کے لئے نکلتی کو کہتی ہے، انصارالسنۃ المحمدیہ ہے عبدالحمیدبن بادیس کی اصلاحی جماعت ہے، لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ آپ صحیح راستہ کی طرف ہماری رہنمائی فرمائیں جس میں ہمارا بھلا ہو اور اسلام ان تام چیزوں سے محفوظ رہے جس کی وجہ سے وہ بیرونی تحریکات سے متاثر ہوتا ہے جو ہماری لا علمی میں ہمیں تباہ کررہی ہے۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: آپ کا فرض ہے کہ آپ کسی خاص جماعت کی طرف داری کئے بغیر حق پر عمل کریں، جس کی تائیدودلیل سے ہوتی ہو۔ تعاون کی سب سے زیادہ مستحق وہ جماعت ہے جو اس صحیح عقیدہ کی حامل ہو جس پر سف صالحین او رائمہ رین کا بند تھے اور قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہو اور بعد میں پیدا ہونے والی بدعتوں اور خرافات سے دامن کش رہے۔
Flag Counter