Maktaba Wahhabi

158 - 326
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۲۵۰) کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ پر عمل پیرا جماعت سوال آج کل عالم اسلام میں متعدد فرقے اور صوفیہ کے مختلف طریق پائے جاتے ہیں۔ مثلاً تبلیغی جماعت‘ اخوان المسلمین‘ سنی‘ شیعہ وغیرہ ان میں سے وہ کون سی جماعت ہے جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ پر عمل پیرا ہو؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اسلامی جماعتوں میں حق سے زیادہ قریب اور اس پر عمل کی زیادہ کوشش کرنے والے اہل سنت ہیں۔ ان میں اہل حدیث اور انصارالسنۃ کی جماعت اور اس کے بعد اخوان المسلمون شامل ہیں۔ مختصر طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہر جماعت میں بعض غلطیاں بھی ہیں اور بعض صحیح باتیں بھی۔ آپ ہر ایک سے اس کے صحیح کام میں تعاون کریں اور ان کی غلطیوں سے بچیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نصیحت کریں اور تعاون علی البروالتقویٰ کے اصول پر کام کریں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۲۸۰) ہر ایک کے ساتھ صحیح کام میں تعاون کریں سوال اس وقت جو جماعتیں اور فرقے موجود ہیں، مثلاً اخوان المسلین کی جماعت‘ تبلیغی جماعت‘ انصار السنۃ المحمدیہ کی جماعت‘ جمعیۃ شرعیہ سلفی اور جو التکفیروالجہرۃ والے کہلاتے ہیں، یہ سب اور ان کے علاوہ اور بھی جماعتیں مصر میں موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کے متعلق ایک مسلمان کا کیا موقف ہونا چاہئے؟ کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی وہ حدیث ان پر صادق آتی ہے کہ: ان تمام فرقوں سے الگ رہو اگرچہ درخت کی جڑچبانی پڑے، حتیٰ کہ تجھے موت آجائے اورتو اسی حال میں ہو۔‘‘ یہ حدیث امام مسلم نے اپنی کتاب ’’الصحیح‘‘ میں روایت کی ہے۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ان تمام فرقوں میں حق اور باطل‘ غلط اور صحیح پایا جاتاہے ‘ ان میں بعض دوسروں کی نسبت حق سے زیادہ قریب ہیں، ان میں خیر زیادہ فائدہ وسیع ہے۔ آپ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کے صحیح کاموں میں تعاون کریں اور جو غلطی نظر آئے اس کے بارے میں نصیحت کریں اور مشکوک چیز کو چھوڑ کر غیر مشکوک اختیار کریں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter