Maktaba Wahhabi

171 - 326
فتویٰ (۸۹۴۳) اسلامی عقائد کے بارے میں چند بہترین کتب سوال توحید اور اسلامی عقائد کے متعلق بہترین کتاب کون سی ہے اور وہ کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: صحیح عقیدہ بیان کرنے والی سب سے عظیم اور افضل کتاب قرآن مجید ہے، اس کے بعد جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ ہیں۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر بعض اچھی کتابیں درج ذیل ہیں: فتح المجید۔ العقیدۃ الواسطیۃ۔ العلو للعلی الغفار۔ التوسل والوسیلہ۔ مختصر الصواعق المرسلہ۔ تطہیر الاعتقاد۔ شرح الطحاویہ۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۹۷۳) سنت پر عمل سوال تھوڑا عرصہ ہوا میں نے داڑھی رکھ لی ہے، فرض نمازیں ادا کرتاہوں اور سنت نبوی پر عمل کرتاہوں، ہمارے گاؤں میں سنت پر عمل کو دین میں سختی قراردیا جاتا ہے ان کا جواب دیا جائے تو کہتے ہیں: (ھَلَکَ الْمُتَنَطَّعُونَ) ’’غلو کرنے والے تباہ ہوگئے۔‘‘ حدیث میں غلو کرنے والوں سے کون لوگ مراد ہیں؟ کیا سنت پر عمل کرنے کو تشدد کہا جاسکتاہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو حق کی ہدایت دی اور اس کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو اس پر عمل کرنے کی توفیق دی۔ جو شخص آپ پر اعتراض کرے اسے بتائیں کہ دین نرمی اور آسانی والا دین ہے اور تنطع سے مراد تکلف اور غلو ہے اور غلو تب ہوتاہے جب اللہ تعالیٰ کے مقرر کئے ہوئے شرعی کام سے تجاوز کرکے زیادہ کام کیا جائے اور آپ نے شرعی عمل میں اضافہ نہیں کیا، بلکہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کئے ہوئے عمل پر پابندی اختیار کی ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter