Maktaba Wahhabi

188 - 326
اس حدیث کو امام بخاری اور امام مسلم نے روایات کیا ہے۔ اس طرح کے دیگر اذکار جن کے وقت اور تعداد کا تعین احادیث سے ثابت ہوجائے، ان کے وقت اور تعداد کا خیال رکھنا مشروع ہے بشرطیکہ اس کی کیفیت میں کسی قسم کی بدعت شامل نہ ہوجائے۔ ورنہ وہ ذکر مذموم بدعت میں شمار ہوگا جس طرح یہ جواب کی ابتدا میں بیان کیا جاچکا ہے۔ کبھی کبھار بدعت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ اس میں فوت شدہ یا دور دراز جگہ پر موجود بزرگوں سے مدد طلب کی جاتی ہے اور مشکلات کے حل کی درخواست کی جاتی ہے، اس طرح شرک اکبر کا ارتکاب ہوجاتاہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۷۷۸۱) نیک آدمی کی روح آسمان پر جاتی ہے جسم میں نہیں سوال لوگ کہتے ہیں کہ ولی جب فوت ہوتا ہے اور قبر میں دفن کردیا جاتا ہے، تو فرشتے آتے ہیں اور اسے قبر سے نکال کر آسمان پر لے جاتے ہیں۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ بات درست نہیں البتہ روح کو اوپر لے جایا جاتاہے۔ اگرمومن ہو تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ اگر کافر ہو تو آسمان کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں اور اسے زمین پر پھینک دیا جاتاہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۹۴۸) صوفیوں کے ایک مغالطہ کا جواب سوال بعض صوفی کہتے ہیں کہ اللہ کا ذکر فرض نماز سے بھی افضل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَلَذِکْرُ اللّٰہِ اَکْبَرُ وَاللّٰہُ﴾ (العنکبوت۲۹؍۴۵) ’’اور اللہ کا ذکر برا ہے‘‘ تو کیا اللہ کا ذکر نماز سے بھی افضل ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اللہ تعالیٰ نے کثرت سے ذکر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ارشاد ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا٭ وَّ سَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلًا﴾ (الاحزاب۳۳؍۴۱۔۴۲) ’’اے مومنو! اللہ کا ذکر بہت زیادہ کرو اور صبح شام اس کی پاکیزگی بیان کرو۔‘‘ اور بتایا ہے کہ اس کی یاد سے لوگوں کو اطمینان نصیب ہوتاہے۔ فرمایا: ﴿اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ﴾ (الرعد۱۳؍۲۸)
Flag Counter