Maktaba Wahhabi

196 - 326
فتویٰ (۹۸۱۱) یہ بدعات ہیں ان سے بچیں سوال مندرجہ ذیل اشیاء کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے۔ (۱) جزب امان۔ (۲) صلاۃ نقطہ۔ (۳) صلاۃ لاہوتیہ۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: مندرجہ بالا چیزیں جن کا نام حزب الامان‘ صلاۃ النقطہ اور صلاۃ لاہوتیہ وغیرہ رکھا گیا ہے، یہ سب صوفیوں کی بدعتیں ہیں، انہیں ثواب کی نیت سے پڑھنا شرعاً درست نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۲۵۰) خانقاہ میں نماز پڑھنا درست نہیں سوال میں جس محلے میں رہتاہوں وہاں ایک مسجد ہے اور ایک صوفیوں کی خانقاہ ۔ کیا اس خانقاہ میں نماز پڑھنا درست ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ان صوفیوں کے ساتھ خانقاہ میں نماز نہ پڑھیں، ان کے پاس بیٹھنے اور ان سے میل ملاپ سے پرہیز کریں تاکہ آپ بھی ان بدعتوں میں ملوث نہ ہوجائیں جن میں وہ ملوث ہیں۔ ایسے لوگوں کی مسجد میں نماز پڑھنے کی کوشش کریں جو سنت پر عمل کرنے کا شوق رکھتے ہوں اور زیادہ سے زیادہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۲۵۰) صوفیہ کا بے اصل دعویٰ سوال اہل حوال حالت بیداری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کیسے کرتے ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات پاجانے کے بعد کوئی شخص آپ کو دنیا میں نہیں دیکھ سکتا۔ البتہ خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ممکن ہے۔ جس نے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی صحیح صورت میں دیکھا تو اس کا خواب درست ہے کیونکہ شیطان
Flag Counter