Maktaba Wahhabi

207 - 326
قسم ہیں اور عبادات سب توفیقی ہیں۔ ان میں قرآن مجید اور صحیح احادیث کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔ قرآن مجید کی تلاوت کریں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کئے ہوئے ذکر اور جو ادعیہ کی کتابوں میں موجود ہیں، اسی طرح حدیث کی قابل اعتماد کتابوں سے انتخاب کرکے لکھی گئی ہیں ان کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔ مثلاً ریاض الصالحین ازامام نووی رحمہ اللہ، الکلم الطیب ازامام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، الوابل الطیب ازامام ابن قیم رحمہ اللہ اور الاذکار ازامام نووی رحمہ اللہ وغیرہ۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۲۳۹۲) صرف شرعی اذکار وادعیہ کو اختیار کریں سوال اولیائے کرام او رنیک لوگو ں کے اور ادووظائف کا کیا حکم ہے جیسے قادیانیہ اور تیجانیہ وغیرہ۔ (فرقوں کے لوگ) کیا ان پر عمل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور کتاب ’’دلائل الخیرات‘‘ کا کیا حکم ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: (۱) قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں بہت سی مشروع (شرعی) دعائیں اور اذکار موجود ہیں، بعض علماء نے ان میں سے جمع کرکے کتابیں لکھی ہیں۔ مثلاً نووی کی کتاب الاذکار، ابن سنی کی ’’عمل الیوم واللیلۃ‘ ابن قیم کی ’’الوابل الصیب۔‘‘اس کے علاوہ حدیث کی کتابوں میں ادعیہ واذکار کے مستقل ابواب موجو دہیں۔ لہٰذا ان کی طرف رجوع کریں۔ (۲) اللہ تعالیٰ کے ولی وہ لوگ ہیں جو اپنے اقول وافعال اور عقائد میں شریعت کی پیروی کریں۔ باقی گمراہ فرقے اور جماعتیں مثلاً تیجانیہ و غیرہ اللہ تعالیٰ کے ولی نہیں، شیطان کے ولی اور اس کے دوست ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل کتابیں پڑھیں۔ ’’الْفُرْقَانُ بَیْنَ أَوْلِیَائِ الرَّحْمٰنِ وَأَوْلِیَائِ الشَّیْطَانِ‘‘ اور (اقْتِضَائُ الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْمِ مُخَالَقَۃَ أَصْحَابِ الْجَحِیْم) یہ دونوں کتابیں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ہیں۔ (۳) ’’دلائل الخیرات‘‘ کے بارے میں ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ اسے ترک کردیں کیونکہ اس میں شرکیہ وبدعی امور پائے جاتے ہیں۔ قرآن وحدیث میں موجود اذکار کی موجودگی میں ان کی ضرورت نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۵۲۹۲) اس قصیدہ میں شرکیہ الفاظ ہیں سوال آپ کی قابل احترام مجلس سے گزارش ہے کہ آپ کی خدمت میں ایک قصیدہ پیش کیا جارہا ہے۔ اس کے متعلق ارشاد فرمائیں کیونکہ یہ قصیدہ قرآن پاک پڑھنے کے بعد پڑھا جاتاہے اس لئے بھی میں آپ سے اس کے متعلق بطور خاص فتویٰ
Flag Counter