Maktaba Wahhabi

240 - 326
ان کے بارے میں حکم کا تفصیل سے علم ہوسکے۔ آپ مندرجہ ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں۔ (علامہ محمود شکری آلوسی کی) ’’مختصر تحفۃ اثنا عشریۃ‘‘ محب الدین خطیب کی ’’الخلوط العریضۃ‘‘ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اور امام ذہنی رحمہ اللہ کی المنتقی۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۵۶۴) شیعہ کا سب سے بڑا گمراہ فرقہ سوال آپ کا شیعہ کے بارے میں کیا فیصلہ ہے؟ خصوصاً وہ شیعہ جو اس بات کے قائل ہیں کہ علی رضی اللہ عنہما کو نبوت کا مقام حاصل ہے اور جبریل علیہ السلام غلطی سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے تھے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: شیعہ کے بہت سے فرقے ہیں۔ ان میں سے جو اس بات کا قائل ہو کہ علی رضی اللہ عنہما مقام نبوت کے حامل ہیں اور جبریل علیہ السلام غلطی سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے تھے، ایسا عقیدہ رکھنے ولا شخص کافر ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۸۵۲) اہلسنت اور شیعہ میں اختلافات اصو لی ہیں سوال گزارش ہے کہ اہل سنت اور شیعہ کے مابین اختلاف کی وضاحت فرمائیں اور یہ بتائیں کہ ان میں سے کون سا فرقہ اہل سنت سے زیادہ قریب ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اہل سنت والجماعت اور شیعہ کے درمیان توحید‘ نبوت‘ امامت وغیرہ کے متعلق بہت سے امور میں اختلاف ہے۔ بہت سے علماء نے اس موضوع پر اپنی کتابوں میں روشنی ڈالی ہے۔ مثلاً شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے منہاج السنۃ میں، شہر ستانی نے الملل والنحل میں، ابن حزم نے ’’فصل‘‘ میں اور دیگر علماء نے بھی لکھا ہے مثلاً محب الدین خطیب کی تصنیف الخطوط العریضہ اور مختصر تحفہ اتنا عشریہ۔ آپ مذکورہ بالا کتابوں میں اس موضوع کا مطالعہ کریں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter