Maktaba Wahhabi

250 - 326
’’تمہارے لئے اللہ کے رسول کی ذات میں عمدہ ترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بہت یاد کرتا ہے۔‘‘ مزید فرمایا: ﴿وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ﴾ (النحل۱۶؍۳۶) ’’اور ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَالَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ اَنْ یَّعْبُدُوْہَا وَاَنَابُوْا اِِلَی اللّٰہِ لَہُمُ الْبُشْرٰی فَبَشِّرْ عِبٰدِیْ ٭الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ ہَدَاہُمْ اللّٰہُ وَاُوْلٰٓئِکَ ہُمْ اُوْلُوا الْاَلْبَابِ﴾ (الزمر۳۹؍۱۷۔۱۸) ’’جو لوگ طاغوت کی عبادت سے بچتے اور اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں انہی کے لئے خوشخبری ہے۔ جو بات سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں۔‘‘ اور فرمایا: ﴿قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیْ اِِبْرٰہِیْمَ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اِِذْ قَالُوْا لِقَوْمِہِمْ اِِنَّا بُرَئٰٓ ؤُا مِنْکُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ کَفَرْنَا بِکُمْ وَبَدَا بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمُ الْعَدَاوَۃُ وَالْبَغْضَآئُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَحْدَہٗٓ﴾ (الممتحنۃ۶۰؍۴) ’’ابراہیم علیہ السلام اور اس کے ساتھیوں میں۔ تمہارے لئے یقیناً ایک بہترین نمونہ ہے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا ’’بے شک ہم تم سے بھی بری ہیں اور جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، ان سے بھی۔ ہم نے تمہارا (اور تمہارے دین) کا انکار کر دیا ہے اور ہمارے تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے دشمنی اور بغض ظاہر ہو گیا ہے حتی کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آؤ ہو۔‘‘ ﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْہِمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْآخِرَ وَمَن یَتَوَلَّ فَاِِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴾ (الممتحنۃ۶۰؍۶) ’’تمہارے کئے ان میں یقیناً اچھا نمونہ ہے، (ہر) اس شخص کے لئے (یہ عمل ایک نمونہ ہے) جو اللہ (سے ملاقات) کی اور قیامت کے دن کی امید رکھتا ہے اور جو کوئی پھر جائے تو اللہ بے پروا قابل تعریف ہے۔‘‘ اسلام مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دیتا سوال کیا اسلام مذہبی تشدد کی اجازت دیتا ہے؟ بوہری مسلمان ہیں، اسلام کی تعلیمات کو بھی مانتے اور قرآن مجید کو بھی اور کلام اللہ کو بھی۔ تمام مسلمانوں کو فرض ہے کہ قرآن پر ایمان رکھیں۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اسلام ایسے شخص پر سختی کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو اپنے ایمان میں سچے ہوں اور اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی سچے دل سے پیروی کریں، ایسے مومنوں پر زیادتی کو اسلام حرام بلکہ کفر قرار دیتا ہے جب بوہرہ فرقہ کے بڑے عالم (پیر) اور ا سکے پیروکاروں )مریدوں) کاعقیدہ وہی ہے جو آپ نے سوالات میں بیان کیا ہے تو وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منکر ہیں۔ وہ قرآن وسنت کی رہنمائی نہیں لیتے اور ان سے بعید نہیں کہ ان سچے مومنوں پر تشدد اور زیادتی کریں جو واقعی اللہ تعالیٰ‘ اس کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صحیح ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح ہر قوم کے کفار نے
Flag Counter