Maktaba Wahhabi

255 - 326
البریلویۃ بریلویت فتویٰ (۳۰۹۰) بریلویوں کے عقائد سوال پاکستان میں ایک خاص ’’بریلوی‘‘ یا ’’نورانی‘‘ جماعت کہلاتی ہے۔ یہ نام ان کے موجودہ لیڈر کی نسبت ہے۔ میں آپ سے ان کے متعلق اور ان کے عقیدہ کے متعلق اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کے متعلق شرعی حکم معلوم کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس سے بہت سے لوگوں کو اطمینان حاصل ہوجائے جو ان کی حقیقت سے واقف نہیں۔ میں ان کے بعض مشہور عقائد عرض کرتا ہوں: (۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں۔ (۲) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر ناظر ہیں۔ خصوصاً نماز جمعہ کے فوراً بعد جس مجلس میں آپ کا ذکر ہو آپ حاضر ہوتے ہیں۔ (۳) یہ عقیدہ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پہلے ہی قبول ہوچکی ہے اور آپ ہمارا سب کا جنت میں داخلہ کروادیں گے۔ (۴) یہ لوگ اولیاء کرام اور قبروں میں مدفون افراد سے کچھ اس طرح کی عقیدت رکھتے ہیں کہ ان کے پاس نماز پڑھتے ہیں اور ان سے حاجت روائی کرتے ہیں۔ (۵) قبروں پر گنبد بناتے ہیں اور روشنی کرتے ہیں۔ (۶) یا رسول اللہ! اور یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں۔ (۷) نماز میں رفع الیدین کرنے اور آمین بلند آواز سے کہنے والے سے ناراض ہوتے ہیں اور اسے وہابی قرار دیتے ہیں۔ (۸) نماز کے وقت مسواک کرنے پر شدید تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔ (۹) وضو اور اذان کے دوران اور نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی سن کر انگلیاں (انگوٹھے) چومتے ہیں۔ (۱۰) نماز کے بعد ہمیشہ ان کا امام یہ آیت پڑھتا ہے۔ ﴿اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ﴾ (الاحزاب۳۳؍۵۶) اس کے بعد تمام نمازی اجتماعی طور پر بلند آواز سے درود شریف پڑھتے ہیں۔ (۱۱) نماز جمعہ کے بعد دائرہ کی صورت میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور بلند آواز سے شعر پڑھتے ہیں۔ (۱۲) رمضان کے مہینہ میں تراویح میں جب قرآن مجید ختم ہوتا ہے تو بہت سا کھانا پکا کر مسجد کے صحن میں تقسیم کرتے ہیں اور مٹھائی بانٹتے ہیں۔ (۱۳) مسجدیں بنا کر انہیں بڑے اہتمام سے نقش ونگار سے مزین کرتے ہیں اور محراب پر یا محمد لکھتے ہیں۔
Flag Counter