Maktaba Wahhabi

283 - 326
المھدیۃ فرقہ مہدیہ فتویٰ (۵۳۳۵) سوڈان کا فرقہ ’’الانصار‘‘ سوال مغربی سوڈان میں ’’الانصار‘‘یعنی ’’امام مہدی کے مددگار‘‘کے نام سے ایک جماعت بکثرت موجود ہے، عوام میں سے کئی ملین افراد اس سلسلہ سے منسلک ہیں۔ یہ (نام نہاد) مہدی اپنے مطبوعہ پمفلٹ میں کہتا ہے: ’’جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لشکر کے آگے چلتے اور مجھے فتح کی خوشخبری دیتے تھے۔‘‘ ان خرافات کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم جواب ضرور دیجئے۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: (۱) اس شخص کا یہ دعویٰ کہ وہ مہدی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لشکر کے آگے چلتے اور اسے فتح کی بشارت دیتے تھے، بالکل جھوٹ ہے اور اللہ کی شریعت کے خلاف ہے اور اس حقیقت کے بھی خلاف ہے جس پر ملت اسلامیہ کا اتفاق ہے۔ کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر مبارک سے قیامت کے دن ہی باہر تشریف لائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ثُمَّ اِِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ لَمَیِّتُوْنَ ٭ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ تُبْعَثُوْنَ﴾ (المومنون۲۳؍۱۵۔۱۶) ’’پھر تم اس کے بعد مرجانے والے ہو۔ پھر تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿اِِنَّکَ مَیِّتٌ وَاِِنَّہُمْ مَیِّتُوْنَ ٭ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ﴾ (الزمر۳۹؍۳۰۔۳۱) ’’(اے نبی!) آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور یہ (کافر) بھی مرنے والے ہیں۔ پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑا کروگے (تمہارامقدمہ رب کے سامنے پیش ہوگا)۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْہُ الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ) ’’میں (وہ شخص) ہوں، جس پر سے قیامت کے دن سب سے پہلے زمین شق ہوگی۔‘‘ (۲) مہدی منتظر کے متعلق کئی کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں سب سے جامع اور زیدہ صحیح کتاب وہ ہے وج فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن عباد‘ سابق نائب رئیس جامعہ اسلامیہ (مدینہ منورہ) نے تحریر فرمائی ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter