Maktaba Wahhabi

292 - 326
بِالنَّوَاجِذِ وَإِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ کُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ)) ’’ میں تمہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی اور سن کر حکم ما نے کی وصیت کرتاہوں اگر چہ تم پر کوئی حبشی غلام ہی حاکم بن جائے اور میرے بعد جو شخص زندہ رہے گا وہ بہت سے اختلافات دیکھے گا، (اس وقت) تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت پر عمل کرنا ، اسے داڑھوں کے ساتھ (مضبوطی سے ) پکڑنا اور نئے نئے کاموں سے پچنا،کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہے ۔ ‘‘ یہ حدیث احمد ، ابواؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کی ہے۔ قرآ ن مجید پر نقطے اور حرکات لگانا بدعت نہیں اگرچہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہ چیز موجود نہیں تھی کیونکہ یہ چیز مصالح مرسلہ میں سے ہے۔ قرآن مجید کی حفاظت کے لیے شریعت میں جو عمومی احکامپائے جاتے ہیں، ان میں یہ بھی شامل ہے۔ آپ امام شاطبی کی کتاب ’’ الاعتصام ‘‘ کا مطاعلہ کریں ۔ انہوں نے اس موضوع کا حق ادا کر دیا ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ بدعت حسنہ او ربدعت سیہ کی تقسم درست نہیں میرے بعض ساتھی کہتے ہیں کہ بدعت کی دوقسمیں ہیں ، ایک بدعت حسنہ یعنی جس پر عمل کرنا جائز ہے اور دوسری غیر حسنہ ۔ میں یہ سمجھتاہوں کہ یہ تقسیم صحیح نہیں کیونکہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے: ((… وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُھَا وَکُلُّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ وَکُلُّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّارِ)) ’’ سب سے برے کام (دین میں ) نئے ایجاد شدہ کام ہیں اور ہر نیا ایجاد ہونے والا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی آگ میں لے جانے والی ہے۔‘‘ اس مسئلہ میں فقہائے کرام اور ائمہ اسلام رحمہم اللہ قرآن و سنت کی روشنی میں کیا فرماتے ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ تقسیم صحیح نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لفظ عام ہے: ((وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُھَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ )) ’’ بدترین کام نئے ایجاد شدہ کام ہیں…اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ یہ حدیث امام مسلم نیاپنی کتاب ’ صحیح‘‘میں روایت کی ہے۔ اس مفہوم کی اور احادیث بھی مروی ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں ۔’’ البدع والحوادث‘ از طرطوشی’’ البدع والنہی عنہا‘‘ از ابن وضاح، ’’ تنبیہ الغافلین ‘‘ از اب نحاس۔ ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ از شیخ علی محفوظ۔ ’’ اقتضاء الصراط المستقیم مخالفۃ أصحاب الجحیم‘‘ از شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ’’ زاد المعاد‘‘ از امام رحمہم اللہ ۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭
Flag Counter