Maktaba Wahhabi

295 - 326
أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أُجُورِہِمْ شَیْئٌ وَمَنْ سَنَّ فِی الْإِسْلَامِ سُنَّۃً سَیِّئَۃً کَانَ عَلَیْہِ وِزْرُہَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِہَا مِنْ بَعْدِہٖ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِہِمْ شَیْئٌ)) ’’ جوشخص اسلام میں اچھا طرقہ جاری کرے اسے اس کا ثواب ملے گا اور اس کے بعد عمل کرنے والوں کا ثواب بھی ملے گا اوران کے ثوابوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ اور جوشخص اسلام میں ایک بری روش قائم کرے ، اسے اس کاگناہ ملیگا اور ا س کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا گناہ بھی اسے ملے اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ اصل معیار قرآن و سنت سوال اسلام اس شخص کے بارے میں کیا کہتا ہے جو اسلام میں ایک نیا کام شروع کرتا ہے اور وہ اچھا کام سمجھتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ یہ ان کاموں میں سے نہیں جو انسان کو بدعت میں مبتلا کرتے ہیں ۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اس شخص کا عمل قرآن وسنت پر پیش کیا جائے ۔ جو قرآن وحدیث کے مطابق ہو وہ صحیح ہے اور جوان کے مطابق نہ ہو وہ غلط ہے ۔ آپ نے اس شخص کے عمل کی وضاحت نہیں کی نہیں کی جو ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ سنت ہے یا بدعت۔ آپ مندرجہ ذیل کتابوں کامطالعہ کریں ۔ امام شاطبی کی کتاب ’ ’ الاعتصام‘ اس میں بدعت اس کی اقسام ،احکام اور مثالیں بہت تفصیل اوروضاحت سے بیا ن کی گی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ کتاب ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ کتاب ’’ البدع والحوادث‘‘ کتاب ’’ تنبیۃ الغافلین‘‘ تصنیف ابن نحاس اور اس قسم کی دوسری کتابیں جن سے سنت اور بدعت میں فرق واضح ہوجاتا ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ بدعت اور اہل کے بارے میں چند سوالات سوال ۱۔ ہم وضع باقور ضلع ابوتیج صوبہ اسیوط (مصر) میں رہتے ہیں۔ ہم اس وقت کچھ بدعات (خلاف شرع امور) کی وجہ سے کافی پریشان ہیں ۔ جناب سے گزارش ہے کہ بدعت کے متعلق شافی جواب عنائت فرمائیں تاکہ ہم لاعلمی کی وجہ سے غلطیاں نہ کریں بلکہ سمجھ کر اسلام کے اصولوں پر عمل کریں اور بدعات سے باز رہیں اور دوسروں کو بھی بدعت سے منع کریں علاوہ ازیں یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ اس موضوع پر رہنمائی کرنے والی کتابیں کون سی ہیں ؟ اللہ تعالیٰ خیر اور ہدایت کی طرف ہماری اور آپ کی رہنمائی کرے۔ ۲۔ ہم نوجوان دین کی طرف راغب ہیں حالانکہ ہمیں والدین کی طر ف سے سخت رد عمل کا سامنا ہے۔ کیونکہ ان پر مادیت غالب ہے اوروہ دین کے معاملہ میں بے پروا ہیں۔ آپ یہ فرمائیں کہ کون سی اچھی کتابیں بدعات سے خالی ہیں جن کا
Flag Counter