Maktaba Wahhabi

307 - 326
((أُوصِیکُمْ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ وَإِنْ عَبْدًا حَبَشِیًّا فَإِنَّہُ مَنْ یَعِشْ مِنْکُمْ بَعْدِی فَسَیَرَی اخْتِلَافًا کَثِیرًا فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِی وَسُنَّۃِ الْخُلَفَائِ الْمَہْدِیِّینَ الرَّاشِدِینَ تَمَسَّکُوا بِہَا وَعَضُّوا عَلَیْہَا بِالنَّوَاجِذِ وَإِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ کُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ وَکُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ)) ’’ میں تمہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور سن کر مان لینے کی وصیت کرتاہوں اگرچہ کوئی غلام ہی تمہارا امیر بن جائے۔ جو شخص میرے بعد زندہ رہے گا بہت اختلاف دیکھے گا۔ لہٰذا میری سنت پر اور میرے بعد آنے والے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت پر قائم رہنا۔ انہیں مضبوطی سے تھامنا، (بلکہ) داڑھوں سے پکڑ کر رکھنا اور نئے نئے کاموں سے بچنا، کیونکہ ہرنیا کام بدعت ہے اور ہربدعت گمراہی ہے۔‘‘ حضرت امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ((مَنْ أَحْدَثَ فِی الدَّینِ مَالَیْسَ مِنْہُ فَقَدْ زَعَمَ أَنَّ مُحَمَّدًا خَانَ الرَّسَالَۃَ)) ’’ جو شخص دین میں بدعت جاری کرتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فریضۂ رسالت کی ادائیگی میں (نعوذباللہ) خیانت کی ہے ‘‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾ ’’ آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند فرمالیا۔‘‘ (المائدہ: ۵/۳) لہٰذا جوچیز اس وقت دین میں نہیں تھی وہ آج بھی دین بندسکتی۔ لیکن اگر کبھی کبھی یہ کام ہوجائے اور اسے لازمی نہ سمجھا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز آیات قرآنی گھول کر پینا سوال مسجد نبوی میں بعض علاقوں کے لوگ اس طرح کرتے ہیں کہ جب وہ قرآن مجید حفظ کرنا چاہتے ہیں تومختلف آیات قرآنیہ کاغذ پرلکھتے ہیں ، پھر انہیں پانی میں گھول کر پی لیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے قرآن مجید آسانی سے یا دکرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ بدعت ہے۔ یا اسلام کا اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ بدعت ہے۔ جہاں تک ہمیں معلوم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کاکوئی ثبوت نہیں ملتا۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭
Flag Counter