Maktaba Wahhabi

317 - 326
رکھنے کی ترغیب آئی ہے۔ ان میں رجب بھی شامل ہوجا تا ہے اگر آپ ہر مہینے روزے رکھنا چاہتے ہیں تو ایام بیض کے تین روزے (۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخ) یا سوموار جمعرات کا روزہ رکھا کریں ۔ ورنہ اس میں گنجائش ہے۔ (یعنی نفلی روزہ کبھی بھی رکھا جاسکتا ہے) البتہ رجب کو خاص کر کے اس میں روزہ رکھنے کی کوئی شرعی بنیاد نہیں وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ(۵۱۶۹) رمضان کے علاوہ کسی پورے مہینے کے روزے رکھنا جائز نہیں سوال میں نے دیکھاہے کہ لوگ رجب اور شعبان میں مسلسل روزے رکھتے ہیں اور پھر رمضان کے بھی روزے رکھتے ہیں ۔ اس مدت میں روزہ ترک نہیں کرتے۔ کیااس بارے میں کوئی حدیث وار دہے اگر ہے تو اس حدیث کے الفا کیا ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: کسی صحیح حدیث میں یہ نہیں ایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رجب کا پورا مہنہ یا شعبان کا پورا مہینہ روزے رکھے ہوں ۔ نہ کسی صحابی سے ایساعمل ثابت ہے بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان کے سوا کسی بھی مہینے کے تمام ایام کے روزے رکھنا ثابت نہیں ۔ صحیح حدیث میں حضرت عائشہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ : ((کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا یُفْطِرُ وَیُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لَا یَصُومُ وَکَانَ یَصُومُ شَعْبَانَ أَوْ عَامَّۃَ شَعْبَانَ)) ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل) روزے رکھتے تھے حتی ہ ہم کہتے : آپ روزے نہیں چھوڑیں گے اور (مسلسل) افطار کرتے (بغیر روزے کے رہتے ) حتی کہ ہم کہتے کہ آپ روزے نہیں رکھیں گے اور میں نے رسول اللہ کو رمضانء کے سوا کسی مہینہ میں پورا مہینہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔‘‘ یہ حدیث بخاری اور مسلم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((مَا صَامَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَہْرًا کَامِلًا قَطُّ غَیْرَ رَمَضَانَ وَیَصُومُ حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللّٰه لَا یُفْطِرُ وَیُفْطِرُ حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ لَا وَاللّٰه لَا یَصُومُ )) ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے سوا کبھی کے سوا کبھی پورا مہنہ روزے نہیں کرھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل) روزے رکھتے تھے حتی کہ یہ کہنے لگتا‘‘ اللہ کی قسم ! آپ تو(اس مہینہ میں ) روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔‘‘ یہ حدیث بخاری اور مسلم رحمہما اللہ نے روایت کی ہے لہٰذا پور ماہ رجب نفلی روزے رکھنا ، یا پورا ماہ شعبان نفیل روزے رکھنا روزہ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنت او راسودہ کے خلاف ہے ۔ اس لیے یہ بدعت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter