Maktaba Wahhabi

335 - 326
اور فرمایا: ﴿وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ﴾ (البقرہ ۲؍ ۱۸۶) ’’ جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں (تو فرما دیجئے کہ ) میں قریب ہوں ، پکارنے والے کی دعا قبول کرتاہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((الدَّعَائُ ہُوَ الْعِبَادَۃُ)) ’’ دعا ہی عبادت ہے‘‘ لیکن جمعہ کے دن یہ شعر پڑھنا اوراسے ایک مستقل عادت بنالینا شرعی نہیں بلکہ یہ ممنوعہ بدعتوں میں شامل ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: ((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا ہٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ)) ’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ( ۹۹۰۸) خود ساختہ ترتیب پر ہمیشگی کرنا ہمارے ہاں فجر کے وقت نماز سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی ہے، پھر بعض پڑھی جاتی ہیں پھر اذان کہی جاتی ہے ۔ کیایہ سنت ہے یا نہیں ؟ اور اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:… اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: مذکورہ بالاعمل یعنی اذان فجر سے پہلے تلاوت قرآن مجید اور بعض دعاؤں کو ہمیشہ پابندی سے پڑھنا سنت نہیں بلکہ بدعت ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ( ۴۶۱۷) فرض نماز کے دوران میت سامنے رکھنا سوال:…ہم ایک ایسی بستی میں رہے ہیں جہاں کے لوگ ایک عرصہ سے سنت نبوی پر عمل پیرا ہیں۔ اس بستیل میں عمل بالسنہ کی پابندی اللہ کے فضل سے ہمارے بزرگوں کی کوششوں سے ہوئی ۔ میں بھی ان میں سے بعض کے ساتھ رہا ہوں تو اللہ نے مجھے بھی ہدایت بخشی کہ میں دینی تعلیمات پر عمل کرنے لگا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس بستی میں سنت پر عمل ہوتا ہے اور یہ عمل بھی اس کا احسان ہے کہ اس کام کو جاری کرنے کی اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دے ہے۔ چنانچہ میں حسب توفیق دی دعوت و تبلیغ کا کام کرتاہوں اور میں ۱۹۷۷ء سے اسی بستی میں نماز پڑھاتا ہوں ۔ مصر کے حالیہ واقعات کے بعد وزارت اوقاف نے
Flag Counter