Maktaba Wahhabi

45 - 326
کا حکم دیتا ہے، ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: داڑھی رکھنے والے کا مذاق اڑ انا جائز نہیں۔ کیونکہ اس نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل میں یہ عمل کیا ہے اور جو شخص مذاق اڑاتا ہواسے سمجھانا چاہئے کہ داڑھی بڑھانے کا مذاق اڑانا بہت بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے مرتد ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا رشاد ہے: ﴿قُلْ اَبِاللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ کُنْتُمْ تَسْتَہْزِئُ وْنَ٭ لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِکُمْ﴾ (التوبۃ۹/ ۶۵،۶۶) ’’کیا تم اللہ تعالیٰ سے، اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے مذاق کرتے ہو؟ معذرت نہ کرو۔ تم ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ہو۔‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۲۸۰) احادیث صحیحہ کا انکار کرنے والے فاسق بلکہ کافر ہیں سوال جو لوگ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی بعض احادیث کاانکار کرتے ہیں، مثلاً عذاب قبر، معراج‘ جادو، شفاعت اور گناہ گاروں کے جہنم میں جا کر پھر نجات پانے کی حدیثیں۔ ایسے لوگوں کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ ان سے سلام دعا رکھی جاسکتی ہے؟ یا ان سے کنارہ کشی کی جائے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جو علمائے کرام حدیثوں کی صحت اور ان کے معنی ومطلب سے اچھی طرح واقف ہیں انہیں چاہئے کہ ایسے افراد کو ان احادیث کی صحت اور صحیح مطلب سے آگاہ کریں۔ اگر وہ پھر بھی اپنی خواہش نفس کے پیچھے لگ کر نصوص کو اپنی رائے کے مطابق بنانے کے لئے تحریف یا انکار پر اصرار کریں تو وہ فاسق ہیں۔ ان کے شر سے بچنے کے لئے ان سے کنارہ کشی کرنا اور میل جول ترک کرنا ضروری ہے۔ البتہ انہیں نصیحت کرنے اور صحیح بات سمجھانے کے لئے ان سے میل جول جائز ہے۔ ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم وہی ہے جو فاسق کے پیچھے نماز پڑھنے کا ہے۔ احتیاط اسی میں ہے کہ ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔ کیونکہ بعض علماء نے انہیں کافر قرار دیا ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۸۳۳) ایسا شخص اسلام سے خارج ہے سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس شخص کے بارے میں جو قرآن مجید اور متواتر احادیث کی قطعی نصوص کی
Flag Counter