Maktaba Wahhabi

51 - 326
فتویٰ (۹۳۵۵) اپنے غیر مسلم ساتھیوں کے حقوق وفرائض سوال۴۷ ہمارے ساتھ کمپنیوں میں غیر مسلم یعنی ہندو، سکھ اور عیسائی وغیرہ کام کرتے ہیں۔ ان کے کیا حقوق ہی؟ اور ہم ان کے بارے میں کیا فرائض عائد ہوتے ہیں؟ ہمیں ان کے ساتھ کس طرح سلوک کرنا چاہئے کہ ا س’’دوستی‘‘ کا ارتکاب نہ ہو جو شریعت میں منع ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: آپ انہیں اسلام کی دعوت دیں، اچھی باتوں کی تلقین کریں، برے کاموں سے منع کریں، ان کے اچھے رویہ کاجواب اچھے رویے سے دیں اور اچھے طریقے سے انہیں اسلام کی طرف مائل کریں۔ لیکن ان کے کفر اور گمراہی سے نفرت رکھیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۱۰۵۲۳) کافروں سے دلی محبت رکھنا جائز نہیں سوال۴۸ میرا کاروبار ا س نوعیت کا ہے کہ مجھے مسلم اور غیر مسلم سب کارکنوں سے ملنا جلنا پڑتا ہے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی کمرہ میں مسلم اور غیر مسلم افراد سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ چنانچہ بعض اوقات ان کے ساتھ کھانا پینا بھی پڑتا ہے۔ بعض مسلمان افر اد تو اسے معمول کی چیز سمجھتے ہیں اور اسے کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ بعض مسلمان افراد کے بارے میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ حسن سلوک اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ اس لئے کرتے ہیں کہ اس طرح غیر مسلموں کو اسلام کی طرف مائل کیا جاسکتاہے۔ گزارش ہے کہ یہ مسئلہ محترم جناب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی خدمت میں پیش کرتا ہوں تاکہ اس مسئلہ میں اسلام کا حکم معلوم ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ تمام حضرات کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی توفیق بخشے۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: کافروس سے دلی محبت رکھنا جائز ہے نہ اس قسم کا میل جول جس سے فتنہ پیدا ہو (یعنی مسلمان کے ایمان کو خطرہ ہو) باقی رہا ان کے ساتھ مل کر کھانا پینا یا میل ملاقات رکھنا اور ان سے نیکی کرنا جس کی وجہ سے وہ اسلام کی طرف راغب ہوجائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ دلی طور پر محبت نہ ہو اور فتنے کا خطرہ نہ ہو۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter